اُردو کی کتب (کتاب چہارم)

by Other Authors

Page 22 of 189

اُردو کی کتب (کتاب چہارم) — Page 22

اُردو کی کتاب چهارم ہونے کے آپ کے کپڑوں میں کئی پیوند لگے ہوتے تھے۔دنیاوی عیش وعشرت سے کوئی سروکار نہ تھا۔خلیفہ بننے کے بعد تجارت کا پیشہ ترک کر دیا اور بیت المال سے دو در هم روزانہ وظیفہ لیتے۔انتظامی معاملات میں کسی کا لحاظ نہ کرتے۔عدل وانصاف اور رعایا کی بہبودی کا فکر آپ کی سیرت کی نمایاں خصوصیت ہے۔رات کو گشت کر کے لوگوں کی ضروریات کا علم حاصل کرتے اور غریبوں اور یتیموں اور بے کسوں کو فوری امداد پہنچاتے۔ایک دفعہ دیکھا کہ ایک عورت دردزہ میں مبتلاء ہے اور کوئی پاس نہیں فورا گھر آئے اور اپنی بیوی کو ساتھ لیکر گئے تا کہ اس کی دیکھ بھال ہو سکے۔شہادت: ایک دن عیسائی غلام ابولؤلؤ نے حضرت عمر سے شکایت کی کہ میرا آقا مجھے سے روزانہ دو درہم وصول کرتا ہے وہ نقاشی ، نجاری اور آہنگری میں بڑا ماہر تھا حضرت عمرؓ نے اس کے پیشے اور آمدنی کے پیش نظر اس رقم کو معقول قرار دیا اس فیصلے سے ناراض ہو کر اگلے دن اس نے نماز فجر کے وقت خنجر سے آپ پر حملہ کر دیا۔حضرت عمران زخموں سے جانبر نہ ہو سکے اور ۲۶ ذوالحجہ ۲۳ ہجری کو بروز بدھ ۶۳ سال کی عمر میں وفات پائی۔وفات کے بعد آپ کو حضرت عائشہ رضی اللہ کے حجرہ میں حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پہلو میں دفن کیا گیا۔(بحوالہ دینی نصاب صفحہ ۲۱۷) ۲۲