اُردو کی کتب (کتاب چہارم)

by Other Authors

Page 15 of 189

اُردو کی کتب (کتاب چہارم) — Page 15

اُردو کی کتاب چهارم خدمت میں پیش کر دیا اور خیال کیا کہ آج میں ابو بکر سے سبقت لے جاؤں گا۔لیکن حضرت ابو بکر نے موقعہ کی نزاکت کے پیش نظر گھر کا سارا مال پیش کر دیا تھا۔جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا کہ گھر میں بھی کچھ چھوڑا ہے یا نہیں تو حضرت ابو بکر نے جواب دیا کہ اللہ اور اس کے رسول کا نام گھر میں چھوڑا ہے۔اسی اخلاص ، وفاداری اور جاں نثاری کے پیش نظر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کی بیٹی حضرت عائشہ سے شادی کر لی۔دور خلافت: آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال کے بعد حضرت ابو بکر پہلے خلیفہ منتخب ہوئے۔آپ اپنے تقویٰ علم و معرفت، دانشمندی، معاملہ فہمی اور ایثار و قربانی کی وجہ سے جماعتِ صحابہ میں افضل تھے اور خلافت کے سب سے زیادہ اہل تھے۔اگر چہ طبیعت میں نرمی اور منکسر المزاجی بے انتہا تھی لیکن دینی وقار کے معاملہ میں آپ کسی نرمی اور رواداری کے قائل نہ تھے۔آغاز خلافت سے ہی بعض مشکلات پیش آئیں لیکن آپ نے بڑی استقامت اور جرات و ہمت سے ان کا مقابلہ کیا اور ان پر قابو پالیا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد کچھ قبائل بعد جن کے دلوں میں ابھی اسلام اچھی طرح راسخ نہیں تھا مرتد ہو گئے اور پرانی عصبیت ان پر غالب آگئی۔انہوں نے خود مختار رہنا پسند کیا اور زکوۃ دینے سے ۱۵