اُردو کی کتب (کتاب چہارم)

by Other Authors

Page 153 of 189

اُردو کی کتب (کتاب چہارم) — Page 153

دوسرا سفر : اُردو کی کتاب چهارم مسلمان اور عیسائی یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ حضرت عیسی آسمان پر زندہ موجود ہیں اور آخری زمانے میں اپنے جسم خاکی کے ساتھ دوبارہ اس دنیا میں واپس آئیں گے۔۱۳۰۸ - ۱۸۹۱ء میں اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو الہاما فرمایا: "مسیح ابن مریم رسول اللہ فوت ہو چکا ہے اور اُسی کے رنگ میں ہو کر وعدہ کے موافق تو آیا ہے۔“ (ازالہ اوہام ۲ - صفحہ (۵۶) اس انکشاف کے منظر عام پر آنے کے بعد سعید الفطرت جماعت احمدیہ میں شامل ہونے لگے، مگر اکثریت نے زبر دست مخالفت شروع کردی۔حضور نے اپنے دعوی کی تبلیغ واشاعت کے لئے ہندوستان کے مختلف شہروں کا سفر کیا ، انہی میں سے ایک سفر د بلی کا تھا جہاں آپ ۲۹ ستمبر ۱۸۹۱ء کو تشریف لائے اور نواب لوہارو کی دو منزلہ کوٹھی واقعہ محلہ علیہماراں میں قیام فرما ہوئے۔اس سفر میں ایک واقعہ یہ پیش آیا کہ ۷ ارا کتوبر ۱۸۹۱ء کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے مولوی سید نذیر حسین کے نام ایک اشتہار میں تحریر فرمایا کہ جہاں چاہیں بحث کے لئے حاضر ہو جاؤں گا اور ہر گز تخلف نہ کروں گا۔اس اشتہار میں حضور علیہ السلام نے یہ بھی تجویز پیش کی کہ اگر آپ کسی طرح بحث کرنا نہیں چاہتے تو ایک مجلس میں میرے تمام دلائل سن کر تین مرتبہ قسم کھا کر کہہ دیں کہ یہ دلائل صحیح نہیں ہیں اور صحیح اور یقینی ۱۵۳