اُردو کی کتب (کتاب چہارم)

by Other Authors

Page 152 of 189

اُردو کی کتب (کتاب چہارم) — Page 152

اُردو کی کتاب چهارم قافلہ بذریعہ بس سرائے طاہر قادیان سے گیارہ بجے دہلی کے لئے روانہ ہوا اور گیارہ ہی بجے شب دہلی پہنچا ۳۱ جنوری کو بعد نماز فجر مسجد احمد یہ دہلی میں خاکسار ( محمد حمید کوشر ) نے طلباء جامعہ احمدیہ اور موجود حضرات کو اپنی تقریر میں بتایا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام دہلی تین بار تشریف لائے جس کا اختصار اذکر کیا جاتا ہے: حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا پہلا سفر دہلی : حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا جب حضرت سیدہ نصرت جہاں بیگم صاحبہ بنت حضرت میر ناصر نواب صاحب سے رشتہ طے پایا تو آپ قادیان سے دہلی کے لئے حافظ حامد علی صاحب اور لالہ ملا وامل صاحب کے ساتھ روانہ ہوئے اور ۱۸ نومبر ۱۸۸۴ء کو خواجہ میر درد رحمہ اللہ علیہ کی مسجد میں عصر و مغرب کے درمیان مولوی سید نذیر حسین صاحب دہلوی نے نکاح پڑھایا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس موقعہ پر مولوی صاحب کو ایک مصلیٰ اور پانچ روپے بطور صد یہ دیئے۔نکاح کے بعد رخصتانہ کی تقریب تھی بعد ازاں حضرت مسیح موعود علیہ السلام اگلے روز حضرت نصرت جہاں بیگم صاحبہ (ام المومنین ) کے ساتھ قادیان کے لئے روانہ ہو گئے۔لیا ۱۵۲