اُردو کی کتب (کتاب چہارم)

by Other Authors

Page 136 of 189

اُردو کی کتب (کتاب چہارم) — Page 136

ایک بیوی کو بلوالیں۔اُردو کی کتاب چهارم میں نے حسب ارشاد بیوی کے بلانے کے لئے خط لکھ دیا اور یہ بھی لکھ دیا کہ ابھی میں شاید جلد نہ آسکوں اس لئے عمارت کا کام بند کر دیں۔جب میری بیوی آگئی تو آپ نے فرمایا کہ آپ کو کتابوں کا بڑا شوق ہے لہذا میں مناسب سمجھتا ہوں کہ آپ اپنا کتب خانہ منگوالیں۔تھوڑے دنوں کے بعد فرمایا کہ دوسری بیوی آپ کی مزاج شناس اور پرانی ہے آپ اس کو ضرور بلالیں۔حضرت مولوی صاحب فرمایا کرتے تھے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے مجھے یہ بھی فرمایا کہ اپنے وطن کا خیال تک بھی نہ کرنا۔چنانچہ خدا تعالیٰ کے بھی عجیب تصرفات ہوتے ہیں میرے واہمہ اور خواب میں بھی پھر مجھے وطن کا خیال نہ آیا پھر تو ہم قادیان کے ہی ہو گئے۔(۲) حضرت مسیح موعود علیہ السلام اکتوبر ۱۹۰۵ء میں قادیان سے دہلی تشریف لے گئے ان دنوں حضرت مولانا نورالدین صاحب قادیان میں ہی رہائش پذیر تھے۔دہلی میں حضور علیہ السلام کو نفرس کی تکلیف ہوگئی حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے حضرت خلیفہ اول گوتار دلوائی کہ فوز ادتی پہنچ جائیں تار لکھنے والے نے تار میں Immediate یعنی بلا توقف کے الفاظ لکھ دیئے۔حضرت خلیفہ اول ۱۳۶