اُردو کی کتب (کتاب چہارم)

by Other Authors

Page 135 of 189

اُردو کی کتب (کتاب چہارم) — Page 135

تسبق نمبر ١٨ اُردو کی کتاب چهارم اطاعت وفرمانبرداری کا قابل تقلید نمونہ (1) حضرت مولانا نورالدین صاحب اپنی ہجرت بھیرہ سے قادیان کا ایمان افروز واقعہ یوں بیان فرماتے ہیں کہ ریاست کی ملازمت سے فارغ ہونے کے بعد بھیرہ میں پہنچ کر میرا ارادہ ہوا کہ میں ایک بہت بڑے پیمانہ پر شفاخانہ کھولوں اور ایک عالی شان مکان بنالوں۔وہاں میں نے ایک مکان بنایا ابھی وہ نا تمام ہی تھا اور غالبا سات ہزار روپیہ اس پر خرچ ہونے پایا تھا کہ میں کسی ضرورت کے سبب لاہور آیا میرا جی چاہا کہ حضرت صاحب کو بھی دیکھوں اس واسطے میں قادیان آیا چونکہ بھیرہ میں بڑے پیمانہ پر عمارت کا کام شروع تھا اس لئے میں نے واپسی کا یکہ کرایہ کیا تھا یہاں آکر حضرت صاحب سے ملا اور ارادہ کیا کہ آپ سے ابھی اجازت لے کر رخصت ہو جاؤں۔آپ نے اثنائے گفتگو مجھ سے فرمایا کہ اب تو آپ فارغ ہو گئے ہیں میں نے کہا ہاں اب تو فارغ ہی ہوں۔یکہ والا سے میں نے کہہ دیا کہ اب چلے جاؤ آج اجازت لینا مناسب نہیں ہے کل پرسوں اجازت لیں گے اگلے روز آپ نے فرمایا کہ آپ کو اکیلے رہنے میں تو تکلیف ہوگی آپ اپنی ۱۳۵