اُردو کی کتب (کتاب چہارم)

by Other Authors

Page 103 of 189

اُردو کی کتب (کتاب چہارم) — Page 103

اُردو کی کتاب چهارم اس زمانہ میں جماعت احمدیہ میں بھی مالی قربانی کا نظام جاری ہے بانی جماعت احمدیہ حضرت مرزا غلام احمد علیہ السلام نے اپنے دور میں ہی مالی قربانی کی تحریک کی جس کو چندہ عام کا نام دیا گیا اس کی شرح اس وقت چندہ دینے والے کی صوابدید پر تھی مگر بعد میں سیدنا حضرت مصلح موعودؓ نے اس کی شرح سولہواں حصہ مقرر فرمائی جو ہر کمانے والے پر واجب ہے۔چندہ وصیت : ۱۹۰۵ء میں جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے وفات کے قریب آنے کی خبر دی تو آپ نے ایک رسالہ الوصیت تحریر فرمایا جس میں آپ نے بہشتی مقبرہ کے لئے اپنا قطع زمین وقف فرمایا اور مز ید ضروریات کیلئے کچھ رقم کا مطالبہ بھی کیا اس کا ذکر کرتے ہوئے آپ اسی رسالہ میں فرماتے ہیں:۔اس لئے میں نے اپنی ملکیت کی زمین جو ہمارے باغ کے قریب ہے جس کی قیمت ہزار روپیہ سے کم نہیں اس کام کیلئے تجویز کی اور میں دُعا کرتا ہوں کہ خدا اس میں برکت دے اور اسی کو بہشتی مقبرہ بنادے اور یہ اس جماعت کے پاک دل لوگوں کی خواب گاہ ہو جنہوں نے درحقیقت دین کو دنیا پر مقدم کر لیا اور دنیا کی محبت چھوڑ دی اور خدا کیلئے ہو گئے اور پاک تبدیلی اپنے اندر پیدا کر لی اور رسول ۱۰۳