اُردو کی کتب (کتاب چہارم)

by Other Authors

Page 102 of 189

اُردو کی کتب (کتاب چہارم) — Page 102

جماعت احمدیہ اور مالی قربانی: اُردو کی کتاب چهارم اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں فرماتا ہے: ( ترجمہ ) اللہ نے مومنوں سے ان کی جانوں اور مالوں کو (اس وعدہ کے ساتھ ) خرید لیا ہے کہ ان کو جنت ملے گی۔“ ( تو بہ : ۱) نیز فرماتا ہے : ترجمہ: اور وہ (متقی) نماز کو قائم رکھتے ہیں اور جو کچھ ہم نے ان کو دیا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں۔(البقرۃ : ۴) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:اگر میرے پاس احد پہاڑ جتنا سونا ہو تو تین دن سے زیادہ اپنے پاس نہ رکھتا۔( بخاری کتاب الزکوۃ حدیث نمبر ۱۳۱۵) حضرت ابو بکر اور حضرت عمر کے مالی قربانی میں ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کے متعلق ایمان افروز روایت احادیث میں مذکور ہے۔حضرت سعد بن ابی وقاص اور حضرت سعید بن مالک نے پُر زور اصرار کر کے تیسرے حصے کی قربانی کی اجازت چاہی۔حضرت ابوطلحہ نے آیت: لَنْ تَنَالُوا الْبِرَّ حَتَّى تُنْفِقُوا مِمَّا تُحِبُّوْنَ کے وو نزول پر بیروھا “باغ وقف کر دیا۔۱۰۲