اُردو کی کتب (کتاب سوم)

by Other Authors

Page 60 of 111

اُردو کی کتب (کتاب سوم) — Page 60

سبق نمبر : ۱۸ : اُردو کی کتاب سوم : اصحاب صفہ کی حالت اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی کرامت حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ اصحاب صفہ میں سے تھے۔یہ لوگ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی مسجد میں پڑے رہتے تھے اور وہیں سوتے تھے۔دن کو کچھ مزدوری مل گئی تو کر لی ور نہ خیر۔ان لوگوں کے اہل وعیال نہ تھے نہ اُن کے پاس مال تھا نہ کسی کے ذمہ ان کا کھانا تھا۔جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس صدقہ کی کوئی چیز آتی تھی تو ان کو دے دیا کرتے تھے۔یہ لوگ آپ کی صحبت میں رہ کر دین کا علم سیکھتے تھے۔چنانچہ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ خود فرماتے ہیں کہ خدا کی قسم بعض دفعہ بھوک کے مارے زمین پر پیٹ لگا کر لیٹ جاتا اور بعض دفعہ پیٹ سے پتھر باندھ لیتا تھا۔ایک دن میں فاقہ سے تنگ آکر لوگوں کے رستہ میں بیٹھ گیا۔چنانچہ حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ میرے سامنے سے گذرے میں نے ان سے قرآن کی ایک آیت کا مطلب پوچھا ( وہ آیت یہ تھی: ترجمہ: اور وہ