اُردو کی کتب (کتاب سوم)

by Other Authors

Page 35 of 111

اُردو کی کتب (کتاب سوم) — Page 35

اُردو کی کتاب سوم : بیان کر اور اپنے کپڑوں کو پاک رکھ اور ہرنا پا کی کو چھوڑ دے۔(سورۃ المدثر ۷۷۴-۵) وحی کے نزول کا سلسلہ اس وقت شروع ہوا جب کہ آپ عمر کے چالیسویں سال میں تھے اور پھر آخر تک جاری رہا۔(مضامین حضرت ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحب حصہ اوّل صفحہ ۴۷۰) مندرجہ ذیل الفاظ اور ان کے معانی لکھیں نیز جملوں میں استعمال کریں: خلوت-شب قدر عمر رسیدہ۔آنکھیں جانا۔واردات مندرجہ ذیل سوالات کے جوابات لکھیں: (۱) وحی کیا ہوتی ہے؟ (۲) حضرت خدیجہ نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو کس طرح تسلی دی؟ (۳) ورقہ کون تھے؟ (۴) ورقہ نے سارا واقعہ سُن کر کیا کہا ؟ :: تمرین :: (1) اس سبق کو خوشخط لکھیں۔(۲) استادا سے بطور املاء لکھوائے۔(۳) اس سبق کو اپنے الفاظ میں لکھیں اور بیان کریں۔۳۵