اُردو کی کتب (کتابِ دوم)

by Other Authors

Page 44 of 72

اُردو کی کتب (کتابِ دوم) — Page 44

انیسواں سبق اردو کی کتاب دوم چور کی بیوقوفی ایک آدمی نے چوری کی۔چرائی گئی چیز کی قیمت اتنی زیادہ نہیں تھی کہ اُسے ہاتھ کاٹنے کی سزا دی جاتی ، اس لئے قاضی نے اس کے لئے تین سزائیں تجویز کیں، اور اُسے اختیار دیا کہ ان میں سے ایک پسند کر لے۔ایک سو کوڑے مارے جائیں گے یا ایک سو پیاز کھانے ہوں گے یا دس روپے جرمانہ دینا ہوگا چور نے سوچا کہ ایک سو پیاز کھانا سب سے آسان ہے۔اُس نے کہا میں ایک سو پیاز کھاؤں گا۔جب وہ ساٹھ ستر پیاز کھا چکا تو اُس کی آنکھوں سے آنسو اور ناک سے پانی نکلنے لگا اور چیختے ہوئے کہنے لگا کہ مجھے یہ سزا قبول نہیں ہے مجھے کوڑے مارے جائیں۔جب اُسے پچاس کوڑے مارے گئے تو پھر چیخنے لگا کہ بس کرو ، بس کرو۔مجھ میں کوڑوں کی مار برداشت کرنے کی طاقت نہیں ، میں دس روپئے جرمانہ ادا کروں گا۔اس کہانی سے ہمیں یہ عبرت ملتی ہے کہ کبھی چوری یا کوئی بُرا کام نہیں کرنا ////// //////////