اُردو کی کتب (کتابِ دوم) — Page 41
اٹھارھواں سبق اردو کی کتاب دوم عقل مند بوڑھا 66۔99 ایران کا ایک بادشاہ نوشیرواں تھا۔ایک دن وہ اپنے وزیر اور دوستوں کے ساتھ سیر کے لئے ایک دیہات کی طرف گیا اُس نے وزیر کو یہ حکم دیا ہوا تھا کہ جب میں کسی انسان کی بات پر خوش ہو کر ز ہ “ کہوں تو اُسے اشرفیوں کی تھیلی انعام دے دی جائے۔بادشاہ نے دیکھا کہ ایک دیہاتی بوڑھا کھجور کا درخت لگا رہا ہے۔اس کے بعد بادشاہ اور دیہاتی میں کیا بات چیت ہوئی وہ درج ذیل ہے: بادشاہ اے بوڑھے بزرگ کھجور کا درخت تو دس سال کے کا تو بعد پھل دیتا ہے اور تمہاری تو قبر میں ٹانگیں لٹک رہی ہیں تم اس کے پھل دینے تک زندہ نہیں رہو گے تو پھر یہ درخت کیوں لگا رہے ہو؟ دیہاتی بوڑھا بادشاہ ہمارے باپ دادا نے درخت لگائے ، جن کے پھل ہم کھا رہے ہیں۔ہم لگائیں گے تو ہمارے بیٹے اور پوتے کھا ئیں گے۔بادشاہ نے کہا ”زہ اُسے فورا اشرفیوں کی ایک تحصیلی دے دی گئی۔،، //////////////