اُردو کی کتب (کتابِ دوم) — Page 35
پندرھواں سبق اردو کی کتاب دوم وفادار کتا کسی زمانے میں ایک یہودی نے اسلام قبول کر لیا۔شاید اللہ تعالیٰ اس کا امتحان لینا چاہتا تھا اُس پر مصیبت کے پہاڑ ٹوٹ پڑے اور فاقے پر فاقہ آنے لگا۔آخر نوبت یہاں تک پہنچی کہ ایک نصرانی کے مکان پر بھیک مانگنے کے لئے گیا۔نصرانی نے اُسے چار روٹیاں دیں۔جب وہ روٹیاں لے کر جار ہا تھا تو ایک کتا بھی اس کے پیچھے ہولیا۔اس شخص نے ایک روٹی کتے کی طرف پھینک دی۔کتا یہ روٹی کھا کر پھر اس کے پیچھے چل پڑا اُس نے دوسری روٹی بھی پھینک دی۔پھر تیسری اور چوتھی روٹی بھی اس کی طرف پھینک دی۔آخر اس آدمی کو کتے پر بہت غصہ آیا اور کہنے لگا تو بڑا بدذات ہے۔اللہ تعالیٰ نے اُس وقت کتے کو بولنے کے لئے زبان دے دی اور کتے نے جواب دیا کہ میں بدذات نہیں ہوں۔میں خواہ کتنے فاقے اٹھاؤں مگر اپنے مالک کے سوائے کسی دوسرے گھر پر نہیں جاتا۔بدذات تو ، تو ہے جو دو تین فاقے اٹھا کر ہی اللہ کا در چھوڑ کر نصرانی کے گھر مانگنے کے لئے آگیا۔تب وہ نو مسلم یہ جواب سن کر بہت شرمندہ ہوا۔////////////// ۳۵