اُردو کی کتب (کتابِ دوم) — Page 18
آٹھواں سبق اردو کی کتاب دوم خزانہ اور تین لالچی مسافر پرانے زمانے کا واقعہ ہے کہ تین دوست تجارت کے لئے پیدل سفر کر رہے تھے اُن کا گزر ایک جنگل سے ہوا۔جب وہ صبح سے دوپہر تک چلتے چلتے تھک گئے، تو انہوں نے خیمہ لگا کر آرام کرنا چاہا۔خیمہ لگانے کے لئے لکڑی زمین میں گاڑنے لگے تو انہیں محسوس ہوا کہ یہاں کوئی چیز دبی ہوئی ہے جب اُسے کھود کر نکالا تو وہ ایک لوہے کا صندوق تھا جس میں سونے اور چاندی کے سکے تھے ، غالبا جو کسی بادشاہ نے گزرے ہوئے زمانے میں یہاں چھپائے تھے۔اُن تینوں نے اپنے میں سے ایک کو قریب کے دیہات سے کھانا خرید کر لانے کے لئے بھیجا۔اس کے جانے کے بعد باقی دو نے مشورہ کیا کہ جب وہ کھانا لے کر آئے تو ہم اُسے قتل کر دیں گے اور خزانہ ہم دونوں بانٹ لیں گے۔جو کھانا لینے گیا تھا ، اُس نے کھانے میں زہر ملا دیا کہ وہ ۱۸ //////////////