حضرت اُمّ سلمیٰ ؓ

by Other Authors

Page 18 of 27

حضرت اُمّ سلمیٰ ؓ — Page 18

اُم المؤمنین حضرت ام سلمی 18 چاشنی ہوتی۔نہایت اچھی تلاوت کرتیں بلکہ قرآن کریم آنحضرت مے کے طرز پر پڑھتیں ، ایک مرتبہ کسی نے پوچھا کہ آنحضرت یہ کس طرح تلاوت کرتے تھے ؟ بولیں ایک ایک آیت الگ الگ کر کے پڑھتے اور پھر خود پڑھ کر بتلایا۔(36) صلى الله ایک دفعہ چند صحا بہ آپ رضی اللہ عنہا کے پاس آئے اور آنحضرت ما کے اندرونِ خانہ زندگی کے بارے میں پوچھا۔حضرت اُم سلمی نے جواب دیا کہ آنحضرت ﷺ کا ظاہر و باطن ایک ہے۔کس قدر نیچے تلے الفاظ میں سیرۃ النبی ﷺ کا نقشہ آپ نے کھینچ دیا۔آنحضرت عمل گھر تشریف لائے تو آپ نے بتایا کہ میں نے صحابہ کو یہ جواب دیا ہے۔آپ ﷺ نے فرمایا۔تم نے بہت اچھا جواب دیا۔(37) آپ نے اپنی بیماری کا ذکر آنحضور ﷺ سے کیا تو آپ ﷺ نے طواف کے متعلق فرمایا کہ جب نماز فجر ہو تو تم اونٹ پر سوار ہو کر طواف کرلو۔چنانچہ آپ رضی اللہ عنھا نے ایسے ہی کیا۔(38) حضرت اُم سلمی رضی اللہ عنہا روایت کرتی ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے مجھے سکھلایا کہ مغرب کی اذان کے وقت یہ پڑھا کرو اَلَّلهُمَّ إِنَّ هَذَا إِقْبَالُ لَيْلِكَ وَادْبَارُ نَهَارِكَ وَأَصْواتُ دُعَائِكَ فَاغْفِرْلِي ترجمہ: اے اللہ یہ تیری رات کے آنے اور دن کے جانے اور تیرے بلانے