حضرت اُمّ طاہر

by Other Authors

Page 3 of 47

حضرت اُمّ طاہر — Page 3

سیرت حضرت سیدہ مریم النساء ( ام طاہر صاحبہ ) دوسرے آپ سادات سے میں تیسرا ایک اور تعلق ہے جس کے متعلق حضور خاموش رہے۔جو بعد میں حضرت سید و امم طاہر صاحبہ کی پیدائش اور آپ کے گھر کی بہو بننے کے بعد ظاہر ہوا۔سیدہ اُمم طاہر صاحبہ کی والدہ ماجدہ حضرت سیدہ بیگم صاحبہ نے ایک رویاء میں حضرت امام مہدی علیہ السلام کی بیعت کی طرف راہنمائی ہونے پر احمدیت قبول کی۔آپ بچپن سے ہی پارسا " کے لقب سے مشہور تھیں۔تہجد گزار، دن اور رات دعائیں اور عبادت کرنے والی خاتون تھیں۔حضرت سید و مریم بیگم صاحبہ تین بہنیں اور پانچ بھائی تھے۔آپ کے تین بھائی خدا تعالیٰ کے فضل و کرم سے حافظ قرآن تھے۔سب ہی مخلص، متقی اور پر ہیز گار اور خادم دین تھے۔حضرت سیدہ مریم بیگم صاحبہ اپنے بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹی تھیں۔جب حضرت مریم بیگم صاحبہ پیدا ہونے والی تھیں تو حضرت ڈاکٹر سید عبد الستار شاہ صاحب نے ”بابا اندر ( جو کہ اُن کے ہاں ملازم تھے ) سے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے الہاماً فرمایا ہے کہ میں تجھے بیٹا دوں گا" دواڑھائی ماہ بعد بجائے لڑکا پیدا ہونے کے لڑکی پیدا ہوئی جس کا نام مریم النساء رکھا گیا۔اندر صاحب کہتے ہیں کہ ڈاکٹر صاحب نے مجھے علیحدہ لے جا کر کہا 3