حضرت اُمّ طاہر — Page 35
سیرت حضرت سیدہ مریم النساء ( ام طاہر صاحبہ ) دعاؤں کی تحریک کا آغا ز فرمایا۔اس سلسلے میں آپ نے فرمایا: اس کی وجہ میں نے یہ بتائی تھی کہ حدیثوں سے ثابت ہے کہ شروع شروع میں قبر سے روح کا تعلق زیادہ ہوتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ السلام نے بھی ایک مقام پر فرمایا ہے کہ ارواح کا تعلق قبور سے ضرور ہوتا ہے ( الحکم 23 جنوری 1899ء)۔اسی طرح اولیاء اللہ نے بہت سے کشوف اس بارہ میں بیان کئے ہیں۔۔۔۔اسی وجہ سے اُمت محمدیہ کے صلحاء و اولیاء قبروں پر جاتے اور دعا ئیں کیا کرتے تھے۔مرنے والے کے لئے بھی ، اپنے لئے بھی اور اس کے دوسرے رشتہ داروں اور عزیزوں کے لئے بھی۔ان دعاؤں سے مرنے والے کی روح تسلی پا جاتی ہے۔یہ طریق جو عام طور پر لوگوں میں پایا جاتا ہے کہ وہ قبر پر قرآن پڑھنے لگ جاتے ہیں یہ بالکل لغو ہے۔قرآن پڑھنے کا تو ہم کو ثواب ملے گا۔مردے کو اس کا کیا ثواب ہو سکتا ہے؟ اصل چیز یہ ہے کہ انسان جب قبر پر جائے تو میت کے لئے دعا کرے کہ اللہ تعالیٰ اس کی مغفرت کرے اس کے درجات بلند فرمائے اور اپنے قرب کے دروازے اس کے لئے کھولے۔پس چونکہ اس قسم کی دعا کی خاطر میں نے کچھ دن متواتر اُمّم طاہر کی قبر پر جانا تھا۔اسلئے میں نے سمجھا کہ اس کے ساتھ ہی اسلام کی فتوحات کے لئے حضرت مسیح 35