حضرت اُمّ طاہر

by Other Authors

Page 33 of 47

حضرت اُمّ طاہر — Page 33

سیرت حضرت سیدہ مریم النساء ( أم طاہر صاحبہ ) اتنی رقت اور تضرع کے ساتھ کی گئیں کہ سننے والوں کی چیخیں نکل گئیں۔مسنون دعاؤں کے علاوہ بھی ہزاروں افراد نے آپ کے لئے خصوصی دعائیں کیں نماز جنازہ حضرت خلیفہ اسیح الثانی نے پڑھائی پھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے تقریباً قدموں میں آپ کی تدفین ہوئی۔قبر تیار ہونے پر حضور نے نہایت درجہ رقت کے ساتھ کسی قدر اونچی آواز میں دعا فرمائی اور اپنی رفیق حیات کو اپنے آقاو مالک کی سپردگی میں دے دیا۔اس موقعہ پر اخبار الفضل نے لکھا: غرض سورج غروب ہونے سے قبل وہ مبارک وجود جو جماعت کے لئے نہایت نافع ، بیواؤں اور یتیموں کیلئے ملجاء، مصیبت زدوں اور ستم رسیدوں کے لئے ایک بہت بڑا ظاہری سہارا تھا اور جس کا دربار ہر امیر و غریب کے لئے مساوی طور پر کھلا تھا ہمیشہ کیلئے مادی آنکھوں سے اوجھل ہو گیا مگر صفحہ عالم پر ایسے نقوش چھوڑ گیا جو انشاء اللہ ابد الآباد تک قائم رہیں گے اور خدا کے فضل و رحمت سے جماعت احمدیہ کی آئندہ نسلوں کے لئے روشنی کے نشان ثابت ہوں گے۔جماعت احمدیہ پر اور خصوصاً جماعت کی خواتین پر آپ کے اتنے احسانات ہیں کہ کبھی ان کے شکریہ سے عہدہ برآنہیں ہوسکتیں اس لئے ضروری ہے کہ جماعت کے مرد اور عورتیں سیدہ کی بلندی درجات کے لئے اور آپ کی اولاد کی دینی و دنیوی ترقی کے واسطے ہمیشہ در ددل کے ساتھ دُعا کریں۔اے 33