حضرت اُمّ طاہر

by Other Authors

Page 15 of 47

حضرت اُمّ طاہر — Page 15

سیرت حضرت سیدہ مریم النساء ( ام طاہر صاحبہ ) میں پیدا ہوتا ہے اور جس کا خدا زندہ ہے اور اس کا اس سے تعلق ہے وہ کبھی بھی یتیم نہیں ہوسکتا۔مگر اس غریب مہاجر کا کہنا بھی درست ہے کہ ان دو او پر تلے کی موتوں نے قادیان کے غریبوں کے دو بڑے ظاہری سہارے ان سے چھین لئے اور میں نے دعا کی کہ خدا تعالیٰ اپنے فضل سے انہیں نعم البدل عطا کرے تا کہ ان دُکھے ہوئے دلوں کی تسکین اور راحت کا سامان پیدا ہو۔10 حضرت مولوی ابو العطاء صاحب نے حضرت اُمّم طاہر صاحبہ کے لئے منعقد کئے گئے تعزیتی جلسہ میں فرمایا۔حضرت اُم طاہر احمد صرف صاحبزادہ مرزا طاہر احمد کی ماں نہ تھیں بلکہ بیسیوں بیواؤں اور یتامیٰ کی ماں تھیں سینکڑوں غرباء کے لئے بمنزلہ ماں تھیں۔آپ اُم المساکین اور اُم الا یا می تھیں۔غریب پروری اور خدمت خلق کا جذبہ آپ کے خون میں کھل کر آپ کی زندگی کا حصہ بن چکا تھا۔حمداللہ حضرت صاحبزادہ مرزا طاہراحمد صاحب حضرت خلیفہ مسیح الرابع رحم اللہ تعالی فرماتے ہیں۔وفات سے ایک سال پہلے ڈلہوزی میں رمضان کے مہینہ میں باوجود بیماری کے حضور کے تمام عملہ کے لئے سحری کے وقت خود اپنے ہاتھ سے پراٹھے پکا یا کرتی تھیں۔بات دراصل یہ تھی کہ حضور ( حضرت 15