حضرت سرور سلطان صاحبہ — Page 6
حضرت ام مظفر 6 میں نے نہیں دیکھی منجھلی بھا بھی جان بیاہ کر آئیں ، تو نہ معاشرت نہ طور و طریق ، نہ وضع قطع لباس وغیرہ نہ زبان کچھ بھی مشترک نہ تھا اور آخر نادان کم عمر تھیں۔وہ بے چاری بھی کئی بار اگر وہ تعلقات بگاڑنے والے ہوتے تو بگڑ سکتے تھے۔مگر ایسی خوش اسلوبی سے نبھایا کہ ایسے نمونے ملتے مشکل سے ہی ہیں۔‘ (4) حضرت سیدہ ام مظفر احمد صاحبہ کو کئی امتیازی شرف حاصل تھے۔آپ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وہ دوسری بہو تھیں جو حضور علیہ السلام کی زندگی میں بیاہ کر خواتین مبارکہ میں شامل ہوئیں اور ذریت طیبہ کا خصوصی شرف حاصل ہوا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زندگی میں حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کے گھر میں آپ کے بطن سے صاحبزادی امتہ السلام بیگم صاحبه 17 اگست 1907ء کو پیدا ہوئیں۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے اپنے دور کی نسل کی اس ہوتی کو دیکھا اس طرح ترکی نسلاً بعيداً والا الهام ظاہری رنگ میں بھی پورا ہوا۔شادی کے بعد پہلالڑ کا پیدا ہوا، حمید احمد نام رکھا گیا، یہ پیارا بچہ ہنستا کھیلتا یکدم فوت ہو گیا۔اُس کی والدہ نے پہلے تو صبر رکھا۔آخر ایک دلدوز آہ اور شیخ ان کے منہ سے نکلی۔حضرت اماں جان کو بھی پوتے کی