حضرت سرور سلطان صاحبہ

by Other Authors

Page 12 of 33

حضرت سرور سلطان صاحبہ — Page 12

حضرت ام مظفر 12 تعداد میں کم ہوتے گئے لیکن امامت سے وابستہ حصہ دن دگنی اور رات چوگنی ترقی کرتا چلا گیا۔میں نے سمجھا کہ میری سمجھ کا قصور تو ہوسکتا ہے۔لیکن اللہ تعالیٰ کی فعلی شہادت میں کسی شک و شبہ کی گنجائش نہیں۔“ حضرت اُم مظفر کا طرز تحریر بہت عمدہ تھا۔الفضل کے خاتم النبین نمبر میں آپ کے مضامین شائع ہوئے جن کے عنوان۔الله (1 رسول کریم ﷺ سے صحابیات کا اخلاص۔2 تربیت اطفال کے متعلق نبی کریم ﷺ کی اصولی تعلیم۔صلى الله نبی کریم مے کی شادیاں آپ کے کمال کا ثبوت ہیں۔اب دیکھتے ہیں اس ماں کی گود سے کیسے عظیم الشان بچوں نے جنم لیا۔جیسا کہ شروع میں آپ نے پڑھا کہ آپ کی سب سے پہلی خوش نصیب بیٹی حضرت صاحبزادی امتہ السلام صاحبہ تھیں۔جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زندگی میں پیدا ہوئیں اور پرورش حضرت اماں جان اور حضرت مصلح موعود نے کی۔1925ء میں مدرسۃ الخواتین کا اجراء ہوا۔تو افتتاح کے وقت حضرت صاحبزادی امتہ السلام صاحبہ بھی طالبات میں شامل تھیں اور 1929ء میں سات خواتین نے مولوی کا امتحان دیا ، سب کامیاب ہوئیں۔سیدہ امتہ السلام بنت حضرت مرزا بشیر احمد صاحب یو نیورسٹی میں اول رہیں۔(10) صاحبزادہ مرزا مظفر احمد صاحب کی پیدائش 28 فروری 1913 ء کو