حضرت سُمیّہ ؓ بنتِ خباط، حضرت اُمّ حرام ؓ بنتِ ملحان — Page 6
حضرت اُمِ حرام بنت ملحان 6 آنحضور ﷺ حضرت ام حرام کی بے حد عزت کرتے تھے اور اُن کا بہت خیال رکھتے تھے۔حضور اللہ نے حضرت ام حرام کے بھائی کی مظلومانہ شہادت کو بہت محسوس کیا تھا۔اس لئے دل جوئی کے پیشِ نظر کبھی کبھی حضرت ام حرام کے گھر تشریف لاتے اور کچھ دیر اُن کے گھر آرام فرماتے۔صلى الله حضرت انسؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ ہمارے پاس ย آئے اس حال میں کہ میری والدہ ام سلیم اور میری خالہ اُم حرام موجود تھیں۔آپ ﷺ نے فرمایا کھڑے ہو جاؤ میں تمہیں نماز پڑھاؤں، جبکہ فرض نمازوں کا وقت نہ تھا۔پھر آپ ﷺ نے ہمیں نماز پڑھائی اور ہم ب گھر والوں کے لئے دین و دنیا کی ہر خیر و بھلائی کے لئے دُعا فرمائی۔(3) صلى الله بارہ ربیع الاول 11 ہجری کو حضور ﷺ کا وصال ہوا۔اس حال صلى الله میں کہ آپ یہ حضرت ام حرام سے راضی تھے۔اب ام حرام کی زندگی اس انتظار میں گزرنے لگی کہ کب بحری جنگ ہو اور وہ اُس میں شمولیت کر کے اللہ تعالیٰ کی رضا و خوشنودی حاصل کریں۔آخر نبی اکرم ﷺ کے خواب کی تعبیر تیسرے خلیفہ راشد حضرت عثمان کے عہدِ خلافت میں یوں پوری ہوئی کہ 28 ہجری میں حاکم شام امیر معاویہؓ نے امیر المومنین کی ย