حضرت سُمیّہ ؓ بنتِ خباط، حضرت اُمّ حرام ؓ بنتِ ملحان — Page 15
حضرت سمیہ بنت خیاط ابو حذیفہ بن المغیرہ کی کنیز تھیں۔آپ کی شادی حضرت یا سٹرین عامر سے ہوئی جو آپ ملنے کے دعویٰ نبوت سے تقریباً پینتالیس سال پہلے یمن سے اپنے دو بھائیوں کے ساتھ اپنے ایک گمشدہ بھائی کی تلاش میں مکہ آئے مگر بہت تلاش کے باوجود وہ بھائی نہ ملا۔حضرت یا سر کے دونوں بھائی واپس چلے گئے لیکن آپ نے مکہ میں مستقل قیام کر لیا۔قیام کے دوران حضرت یا سرمین عامر اور ابو حذیفہ بن مغیرہ محرومی کی دوستی ہو گئی۔ابو حذیفہ نے یا سٹرکی شادی اپنی کنیز حضرت سمیہ سے کر دی۔ان سے حضرت سمیہ کے تین بیٹے حضرت عمار ، حضرت عبداللہ اور حریث پیدا ہوئے۔ان کے دو بیٹے حضرت عمار اور حضرت عبداللہ اسلام لائے جب کہ تیسرے بیٹے حریث کو اسلام سے پہلے ہی کسی نے قتل کر دیا تھا۔رحمت عالم ع بچپن اور جوانی کا زمانہ طے کر رہے تھے کہ حضور ﷺ کی حیات اقدس کا یہ سارا دور آلِ یا سر کے سامنے گزرا اور انہوں نے حضور علیہ کی عظیم ترین شخصیت اور اعلیٰ سیرت و کردار کا نہایت گہرا اثر قبول کیا۔جب حضور ﷺ نے نبی ہونے کا دعوئی فرمایا تو اس خاندان نے فوراً اسلام قبول کر لیا۔