حضرت اُمِّ عمّارہ ؓ

by Other Authors

Page 19 of 25

حضرت اُمِّ عمّارہ ؓ — Page 19

حضرت ام عمارة 19 رہتی تھیں۔رحمت عالم نے بھی ان پر بڑی شفقت فرماتے تھے۔روایت ہے کہ ایک دفعہ آنحضرت علیہ حضرت ام عمارہ کے الله ہاں تشریف لے گئے تو انہوں نے حضور ﷺ کے سامنے کھانا پیش کیا۔آپ ﷺ نے فرمایا " تم بھی کھاؤ“ عرض کیا یا رسول اللہ ! میں روزہ سے ہوں“۔رسول کریم ﷺ نے فرمایا: "کہ روزہ دار کے سامنے اگر کچھ صلى الله کھایا جائے تو فرشتے اس پر درود بھیجتے ہیں ، پھر آپ نے حضرت ام عمارہ کے سامنے کھانا کھایا۔آنحضرت کی وفات کے بعد حضرت ابو بکر صدیق بھی کبھی کبھار حضرت اُم عمارہ کے گھر ان کی خبر گیری کے لئے جایا کرتے تھے۔(14) امیر المومنین حضرت عمر فاروق کے عہد خلافت میں ایک دفعہ مال غنیمت میں بہت سے قیمتی کپڑے مرکز خلافت (مدینہ منورہ) میں موصول ہوئے۔ان میں ایک زر کار دو پٹہ بے حد قیمتی تھا۔جب مال نقیمت تقسیم ہونے لگا تو سید نا حضرت عمر فاروق نے حاضرین مجلس سے پوچھا کہ اس دوپٹے کا سب سے بڑھ کر حقدار کون ہے؟ کچھ لوگوں نے رائے دی کہ آپ یہ دو پٹہ حضرت عبد اللہ کی بیوی کو دے دیں۔حضرت عمر فاروق کچھ دیر سوچتے رہے پھر فرمایا نہیں نہیں ! میں یہ دو پٹہ حضرت اُم عمارہ کو دوں گا۔وہ اس کی سب سے زیادہ حقدار ہیں۔