حضرت اُمِّ کلثوم ؓ

by Other Authors

Page 7 of 14

حضرت اُمِّ کلثوم ؓ — Page 7

حضرت ام کلثوم بنت حضرت محمدمع الله 7 کے خاوند تھے جنگ بدر میں شہید ہو گئے۔حضرت حفصہ رضی اللہ عھا کی عمر اس وقت صرف اٹھارہ سال تھی۔چونکہ وہ معین جوانی میں بیوہ ہو گئیں اس لئے حضرت عمر بیٹی کی حالت زار پر تڑپ اُٹھے۔حضرت عمر فاروق نے کچھ عرصہ بعد حضرت عثمان سے اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ حضرت حفصہ سے شادی کر لیں۔مگر حضرت عثمان نے خاموشی اختیار کر لی۔اس پر حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے تمام معاملہ رسول پاک ﷺ کے سامنے رکھ دیا۔آپ ﷺ نے فرمایا:۔میں تم کو حفصہ کے لئے عثمان سے بہتر شخص کا پتہ دیتا ہوں اور عثمان کے لیے حفصہ سے بہتر رشتہ بتا تا ہوں۔تم حفصہ کی شادی مجھ سے کر دو اور میں عثمان کی شادی اپنی بیٹی اُم کلثوم سے کر دیتا ہوں جو رقیہ کے فوت ہونے پر مکین ہیں۔“ رض اس طرح اُم کلثوم اور حضرت عثمان کی شادی ہوگئی۔حضور علی نے حضرت اُم کلثوم کا مہر بھی وہی مقرر کیا جو حضرت رقیہ کا تھا۔صلى الله آپ علیہ نے نکاح کے وقت فرمایا :۔خداوند تعالیٰ نے جبرائیل امین کے ذریعہ مجھے حکم دیا ہے کہ میں اپنی بیٹی ام کلثوم کو اسی حق مہر پر جو رقیہ کا تھا 66 تمہارے عقد میں دے دوں۔(5)