حضرت اُمِّ کلثوم ؓ

by Other Authors

Page 8 of 14

حضرت اُمِّ کلثوم ؓ — Page 8

حضرت ام کلثوم بنت حضرت محمد الله 8 حضرت عثمان دو دفعہ حضور علیہ کے داماد بنے اس لئے آپ کو ذوالنورین بھی کہا جاتا ہے۔حضرت عثمان مہاجرین میں سب سے زیادہ مالدار تھے۔پیسہ بہت تھا ، دنیا کی ہر نعمت جو اس زمانہ میں تصور کی جا سکتی تھی وہ حضرت اُم کلثوم کو میسر تھی۔دونوں میاں بیوی بہت خوشگوار زندگی گزار رہے تھے۔حضرت اُم کلثوم کی تربیت آنحضرت ﷺ کے گھر میں ہوئی تھی اس لئے آپ اپنے شوہر کی دل و جان سے خدمت کرتی تھیں اور حضرت عثمان انہیں سرور دو جہان مل کے لخت جگر جانتے ہوئے ان کے ادب میں بچھے جاتے تھے۔یہ ایسا ادب تھا کہ جس کی مثال اس دنیا میں پیش کرنا مشکل ہے۔حضرت انس بن مالک کا بیان ہے کہ اُنہوں نے حضرت اُم کلثوم کو ریشم سے بنے لباس میں دیکھا۔وہ نہایت قیمتی اور عمدہ لباس پہنتی تھیں۔چنانچہ اس دور کی سب سے قیمتی دھاریوں والی ایک شال یا چادر کی تفصیل بیان کی جو انہوں نے حضرت اُم کلثوم کے لباس کے ایک حصہ کے طور پر غور سے دیکھی تھی۔دونوں نے یہ خوشگوار زندگی 6 سال اکٹھے گزاری پھر اللہ تعالیٰ نے انہیں ایک چاند سا بیٹا عطا کیا، جس کا نام عبداللہ رکھا گیا لیکن وہ