عہدیدارانِ جماعت کی ذمہ داریاں

by Other Authors

Page 58 of 73

عہدیدارانِ جماعت کی ذمہ داریاں — Page 58

عہدیداران جماعت کی ذمہ داریاں اس نظام خلافت کے گرد جماعت کا محلہ کی سطح یا کسی چھوٹی سے چھوٹی اکائی سے لے کر شہری اور ملکی سطح تک کا نظام گھومتا ہے۔یعنی کسی چھوٹی سے چھوٹی جماعت کے صدر سے لے کر ملکی امیر تک کا بلا واسطہ یا بالواسطہ خلیفہ وقت سے سے لے بلا یا - رابطہ ہوتا ہے۔پھر ہر شخص انفرادی طور پر بھی رابطہ کر سکتا ہے۔ہر فر د جماعت خلیفہ وقت سے رابطہ رکھتا ہے۔(خطبہ جمعہ فرمودہ 31 دسمبر 2004ء) صبر و برداشت ایک بات یہ بھی ہر عہد یدار یاد رکھے کہ اگر کسی کے اپنے خلاف بھی شکایت ہو کسی عہدیدار کے خلاف اس کو یا اسکے خلاف اس کو شکایت پہنچے یا اسکے خلاف کوئی اس کے سامنے بات کرے تو اس کو سننے کا حوصلہ ہونا چاہئے۔عہد یداروں میں سب سے زیادہ برداشت ہونی چاہئے اور بات کرنے والے سے بدلہ لینے کی بجائے سب سے پہلے اپنی اصلاح کی کوشش کرنی چاہئے ، اپنا جائزہ لینا چاہئے کہ کہیں میرے میں یہ برائی تو نہیں ، یہ ٹھیک کہہ رہا ہے یا صحیح کہہ رہا ہے یہ بات بھی انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے 66 لئے ضروری ہے۔“ (خطبہ جمعہ 10 مارچ2017) ہمیشہ ذہن میں رکھنا چاہئے کہ برکت ہمیشہ نظام جماعت کی اطاع 58