عہدیدارانِ جماعت کی ذمہ داریاں — Page 46
عہدیداران جماعت کی ذمہ داریاں ضلعی امراء کرام کے فرائض اور ذمہ داریاں 1۔ضلع کی تمام جماعتوں کی Update تجنید اور مجالس عاملہ کی فہرسہ ضلعی امیر کے پاس ہونا لازمی ہے۔2 ضلعی امیر کا ایک آفس ہونا چاہئے جہاں کمپیوٹر پر نظر کی سہولت اور ضلعی عاملہ کے ممبران کے لئے اپنے اپنے شعبوں کی فائلیں ہوں جن کا وہ جائزہ لے کر مرکزی ہدایت کی روشنی میں کاروائی کرتے رہیں، جس کے پاس کمپیوٹر پرنٹر نہ ہو وہ نظارت علیا میں معاملہ بھجوائے۔3۔تمام مرکزی نظارتوں اور صیغوں سے آمدہ ہدایات پر کس رنگ میں عملدرآمد ہو رہا ہے اس کا جائزہ لیتے رہنا ضلعی امیر اور عاملہ کے ممبران کی اہم ذمہ داری ہے۔4۔تمام جماعتوں سے صدر ان کی ماہوار کارگزاری رپورٹ یا قاعدگی کے ساتھ بھجوانے کا انتظام کرنا ہے۔5 ضلعی امیر کی ماہوار رپورٹ مقررہ رپورٹ فارم کے مطابق پر کر کے بھیجوانا۔ہر ماہ ضلعی عاملہ کی ایک میٹنگ ضرور رکھی جائے۔46