عہدیدارانِ جماعت کی ذمہ داریاں — Page 15
عہدیداران جماعت کی ذمہ داریاں بجٹ کمیٹی ہر مقامی جماعت میں ایک بجٹ کمیٹی ہوگی۔جسکا صدر سیکرٹری مال ہوگا اور دو مزید ممبران ہونگے ان ممبران کی نامزدگی مجلس عاملہ کرے گی۔کمیٹی کے ذمہ شاملین بجٹ کے بارہ میں جائزہ لینا ہے اور جن احباب کی آمدنی کم درج ہونی محسوس کریں ان کو تو جہ دلانے کے لئے لائحہ عمل تجویز کریں اور اس پر عمل درآمد کی کاروائی کریں۔ی اس کمیٹی کے سپر د جماعتی لوکل فنڈ کے بجٹ آمد و خرچ سالانہ تیار کر کے مجلس عاملہ میں پیش کرنا ہوگا۔بڑی جماعتیں اس مقصد کے لئے اس کمیٹی کے ممبران میں اضافہ بھی کر سکتی ہیں۔مناسب ہوگا کہ تمام مالی معاملات اس کمیٹی کی رائے کے ساتھ مجلس عاملہ میں پیش ہوا کریں۔اخراجات پر نگاہ رکھنا اور مالی حالت کو مدنظر رکھتے ہوئے بر وقت اس کے متعلق رپورٹ کرنا اس کمیٹی کا کام ہے۔مرکز نے آمد و خرچ کے حساب رکھنے کا جوطریق مقرر کیا ہے اس کی پابندی کروانا اور اگر اس کے علاوہ کوئی اور طریق اختیار کرنا ہو تو اس کے بارہ میں 15