عہدیدارانِ جماعت کی ذمہ داریاں

by Other Authors

Page 14 of 73

عہدیدارانِ جماعت کی ذمہ داریاں — Page 14

عہدیداران جماعت کی ذمہ داریاں اور سب کمیٹی میں شریک نہ ہو اس کا نام مجلس مشاورت میں پیش ہوگا اور اگر پھر بھی یہ سلسلہ جاری رہے تو ایسے شخص کو تین سال تک مجلس مشاورت کا نمائندہ ہونے کے حق سے محروم کر دیا جائے گا۔کسی مقامی انجمن کی طرف سے جو تجاویز مجلس مشاورت میں پیش ہونے کے لئے آئیں اور وہ منظور نہ ہوں تو ان کو صرف پڑھ کر سنا دیا جاتا ہے۔بعض اوقات ان کو پڑھ کر بھی نہیں سنایا جاتا۔اس پر کسی کو کسی بحث کی اجازت نہیں ہوتی مقامی انجمن کا کوئی ممبر اپنی طرف سے کوئی تجویز مجلس مشاورت میں پیش کرنے کے لئے براہ راست بھجوانے کا مجاز نہ ہوگا بلکہ وہ اپنی تجویز مقامی انجمن میں پیش کرے گا اور اگر مقامی انجمن کی اکثریت اسے مجلس مشاورت میں پیش کرنے کے حق میں ہو تو مقامی انجمن کا صدر یا امیر اسے سیکرٹری مجلس مشاورت کو بھجوائے گا۔جس تجویز کا ایک مرتبہ مجلس مشاورت میں پیش ہو کر فیصلہ ہو چکا ہو وہ تین سال تک دوبارہ مجلس مشاورت میں پیش نہ ہو سکے گا اجلاس مشاورت میں ہر قسم کی تجویز یا کسی تجویز میں ترمیم وغیرہ تحریری پیش ہو سکے گی زبانی ترمیم قابل قبول نہیں ہوتی۔14