توہینِ رسالت کی سزا قتل نہیں ہے

by Other Authors

Page 40 of 412

توہینِ رسالت کی سزا قتل نہیں ہے — Page 40

توہین رسالت کی سزا { 40 ) قتل نہیں ہے عام طور پر معاف کرنے، صرفِ نظر کرنے اور مغفرت کی دعا کرنے کی ذیل میں وہ آیات درج کی جارہی ہیں جن میں بالکل واضح الفاظ میں رسول اللہ صل اللی یکم کو اور آپ کے متبعین کو عفو و در گزر ، غلطیاں معاف کرنے ، دعا کرنے اور احسان کرنے کی تلقین فرمائی گئی ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ” وَإِن تَعْفُوا وَتَصْفَحُوا وَتَغْفِرُوا فَإِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَّحِيم (التغابن:15) ترجمہ : اور اگر تم “ عفو سے کام لو اور در گزر کرو اور معاف کر دو تو یقینا اللہ بہت بخشنے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔وو " وَلْيَعْفُوا وَلْيَصْفَحُوا أَلَا تُحِبُّونَ أَن يَغْفِرَ اللَّهُ لَكُمْ وَاللَّهُ غَفُورٌ رَّحِيمُ (النور:23) ترجمہ: پس چاہئے کہ وہ معاف کر دیں اور درگزر کریں۔کیا تم یہ پسند نہیں کرتے کہ اللہ تمہیں بخش دے۔اور اللہ بہت بخشنے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔یعنی معاف کرنے اور در گزر کرنے کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی مغفرت منسلک ہے۔اسی کی تلاش کے لئے اللہ تعالیٰ مومنوں کو بار بار توجہ دلاتا ہے کہ اس کی مغفرت کی تلاش میں جلدی کرو اور اپنی موت سے پہلے اسے حاصل کرو۔وو فَاعْفُ عَنْهُمْ وَاصْفَحُ إِنَّ اللهَ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ “ (المائدہ:14) ترجمہ : پس ان سے در گزر کر اور صرف نظر کر۔یقینا اللہ احسان کرنے والوں سے محبت کرتا ہے۔" فَاعْفُوا وَاصْفَحُوا حَتَّى يَأْتِ اللَّهُ بِأَمْرِهِ إِنَّ اللَّهَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ (البقرہ: 110)