توہینِ رسالت کی سزا قتل نہیں ہے

by Other Authors

Page 381 of 412

توہینِ رسالت کی سزا قتل نہیں ہے — Page 381

توہین رسالت کی سزا 381 } قتل نہیں ہے اللہ تعالیٰ کی طرف سے تمام مرسل پاک اور برگزیدہ تھے مگر رسول اللہ صلی ایم کی شان سب سے سوا تھی۔آپ صفات باری تعالیٰ کے مظہر اتم بھی تھے، مستجمع جمیع صفات انبیاء بھی اور آپ تمام انبیاء علیہم السلام کے ناموس کے محافظ بھی تھے۔اپنے آقا و مولیٰ رسول پاک مئی یکم کی پاک اور حسین سیرت، آپ کے اوصاف حمیدہ، آپ کے بلند ترین مقام اور بے نظیر قوت قدسیہ کو حقیقت افروز جامع پیرایہ میں پیش کیا جائے اور ثابت کیا جائے کہ تاقیامت زندہ اور زندگی بخش رسول صرف اور صرف سید الانبیاء محمد رسول اللہ صلی علیم ہیں۔اللہ صلی الم الد اس حقیقت سے ہم انکار نہیں کر سکتے کہ سوائے کچھ استثناء کے خواہ علماء ہیں یا عوام الناس، ان کی اخلاقی حالتیں پستی کے پاتال کو پہنچی ہوئی ہیں۔ہم رسول اللہ صلی الی یکم سے تو دل و جان ، عشق کرتے ہیں اور فدا ہو کر آپ کو تو مانتے ہیں مگر آپ کی نہیں مانتے۔اس کے لئے معاشرے کے نیک دل اور پاک عمل لوگ آگے آئیں اور عملاً مسلمانوں کی دینی، اخلاقی اور روحانی قوتیں بیدار کریں۔یہ بھی حقیقت ہے کہ رسول اللہ صلی علی یلم کے پر امن اور پر محبت پیغام کا منکروں اور بد زبانوں تک نہ پہنچنا مسلمانوں کا اپنا قصور ہے ، ان کی تبلیغی سستی کا نتیجہ ہے۔قانون تو ظاہری فتنے کا علاج کرتا ہے ، دل کا نہیں کر سکتا۔چنانچہ ہمارے لئے اس وقت تک تسلی نہیں ہونی چاہئے جب تک کہ تمام دنیا کے دلوں سے محمد رسول اللہ صلی ای یار کا بغض نکل کر اس کی جگہ آپ کی محبت نہ قائم ہو جائے۔یہ ایک ازلی سچ یہ ہے کہ ہمارے آقا و مولیٰ حضرت محمد مصطفی صلی للی نام ساری دنیا کے انسان کو حقیقی زندگی عطا کرنے کے لئے آئے تھے ، مارنے کے لئے نہیں۔رسول اللہ صلی ا ظلم کی