توہینِ رسالت کی سزا قتل نہیں ہے

by Other Authors

Page 368 of 412

توہینِ رسالت کی سزا قتل نہیں ہے — Page 368

توہین رسالت کی سزا 368 | قتل نہیں ہے آپ نے فرمایا: ”میں اس وقت سفر کی تیاری میں ہوں اور شدید مصروف ہوں۔اس لئے واپسی پر اس پر غور ہو گا۔اگر اللہ تعالیٰ نے چاہا تو ہم اس میں آئیں گے اور تمہارے لئے نماز پڑھیں گے۔اللہ تعالیٰ نے ان کی اس درخواست کی حقیقت کو اور نام نہاد مسجد کی حیثیت کو آنحضرت صلی علی تم پر حسب ذیل آیات کے ذریعہ آشکار فرمایا: وَالَّذِينَ اتَّخَذُوْا مَسْجِدًا غِرَارًا وَكُفْرًا وَ تَفْرِيقامِ بَيْنَ الْمُؤْمِنِينَ وَارْصَادًا لِمَنْ حَارَبَ اللهَ وَرَسُولَهُ مِنْ قَبْلُ وَلَيَحْلِفُنَّ إِنْ أَرَدْنَا إِلَّا الْحُسْنَى وَاللَّهُ يَشْهَدُ إِنَّهُمْ لَكُذِبُونَ لَا b تَقُمْ فِيْهِ اَبَدَاء لَمَسْجِدٌ أَيْسَ عَلَى التَّقْوَى مِنْ أَوَّلِ يَوْمٍ أَحَقُّ أَنْ تَقُوْمَ فِيْهِ فِيْهِ رِجَالٌ b يُحِبُّونَ أَنْ يَتَطَهَّرُوا وَاللَّهُ يُحِبُّ الْمُطَّهِرِينَ أَفَمَنْ أَسَّسَ بُنْيَانَهُ عَلَى تَقْوَى مِنَ اللَّهِ وَرِضْوَانٍ خَيْرٌ أَمْ مَّنْ أَسَّسَ بُنْيَانَهُ عَلَى شَفَا جُرُفٍ هَارٍ فَانْهَارَ بِهِ فِي نَارِ جَهَنَّمَ وَاللَّهُ لَا يَهْدِى الْقَوْمَ الظَّلِمِينَ لا يَزَالُ بُنْيَانُهُمُ الَّذِى بَنَوْا رِيْبَةً فِي قُلُوبِهِمْ إِلَّا أَنْ تَقَطَّعَ قُلُوْبُهُمْ ، وَاللَّهُ عَلِيمٌ b حکیم 0 ( التوبه 107 تا110) ترجمہ: اور وہ لوگ جنہوں نے تکلیف پہنچانے اور کفر پھیلانے اور مومنوں کے درمیان پھوٹ ڈالنے اور ایسے شخص کو کمین گاہ مہیا کرنے کے لئے جو اللہ اور اس کے رسول سے پہلے ہی سے لڑائی کر رہا ہے ایک مسجد بنائی۔ضرور وہ قسمیں کھائیں گے کہ ہم بھلائی کے سوا اور کچھ نہیں چاہتے تھے جبکہ اللہ گواہی دیتا ہے کہ وہ یقینا جھوٹے ہیں۔تو اس میں کبھی کھڑا نہ ہو۔یقیناوہ مسجد جس کی بنیاد پہلے دن ہی سے تقوی پر رکھی گئی ہو زیادہ حقدار ہے کہ تُو اس میں ( نماز کے لئے) قیام کرے۔اس میں ایسے مرد ہیں جو خواہش رکھتے ہیں کہ وہ پاک ہو جائیں اور اللہ پاک بننے والوں سے محبت کرتا ہے۔پس جس نے اپنی عمارت کی بنیاد اللہ کے تقوی اور (اس کی) رضا پر رکھی ہو کیا وہ بہتر ہے یا وہ جس نے اپنی عمارت کی بنیاد ایک کھو کھلے گر جانے والے کنارے پر رکھی ہو۔پس وہ اسے جہنم کی آگ میں ساتھ لے گرے اور اللہ ظالم قوم کو