توہینِ رسالت کی سزا قتل نہیں ہے

by Other Authors

Page 182 of 412

توہینِ رسالت کی سزا قتل نہیں ہے — Page 182

توہین رسالت کی سزا 182 } قتل نہیں ہے ایک کے لئے مقناطیسی کشش رکھتا اور اسلام یقیناً اپنی تعداد ، تعلیم ، عمل اور رحمت کے لحاظ سے آج کلی طور پر دنیا کا غالب مذہب ہو تا۔افسوس اور ہزار افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ اس بنیادی کمزوری اور ناقابل تلافی غلطی کی وجہ سے کتاب الصارم۔۔۔۔۔۔بجائے فائدہ مند ہونے کے اساسی طور پر ایک ضرر رساں کتاب ہے۔جس کے مقصود اور علتِ غائی کا قرآن کریم کی تعلیمات، رسول اللہ صلی علیم کی تعلیمات اور آپ کی ساری زندگی کے پاک اور پر عفو و رحمت اسوہ سے نہ صرف دور کا بھی تعلق نہیں ہے بلکہ وہ واضح طور پر ان سے متصادم ہے۔بتکرار یہ کہنا پڑتا ہے کہ اس سے اسلام کو اندرونی طور پر بھی بیحد نقصان پہنچا ہے اور دشمنوں نے اسلام اور رسول اللہ صلی لی ایم کے خلاف اپنے جھوٹے حملوں کے لئے اس سے جھولیاں بھر بھر کر مواد حاصل کیا ہے۔یہ وہ کڑوی حقیقت ہے جس کی گواہی ہر مخالف رسول کی کتاب فراہم کرتی ہے۔نقض عهد : اس کتاب میں شتم رسول کو نقض عہد کا ذریعہ قرار دے کر شاتم کے قتل کے جواز کے طور پر پیش کیا گیا ہے اور اس کے لئے متعدد آیات بھی پیش کی گئی ہیں۔یہ الگ بات ہے کہ ان میں سے ایک آیت بھی ایسی نہیں جو براہِ راست اس دعوے کی دلیل کے طور پر پیش کی جاسکے۔چنانچہ اس پوری کتاب میں ان مذکورہ آیات میں سے کسی ایک کا استدلال بھی بر اور است پیش نہیں کیا گیا۔ایک بات کے ساتھ دوسری ملا کر پھر اس کے ساتھ ایک اور بات ملا کر پھر اس کے ساتھ ایک اور ملا کر کہیں تیسری چوتھی جگہ جاکر نتائج اخذ کئے گئے ہیں۔حالانکہ شریعت کے