توہینِ رسالت کی سزا قتل نہیں ہے — Page 175
توہین رسالت کی سزا باب سوم 175 } قتل نہیں ہے كتاب " الصارم المسلول علی شاتم الرسول کا ایک مختصر تجزیہ ***** كتاب "الصارم المسلول على شائم الرسول" یہ کتاب اِس دور میں ایک خاص شہرت کی حامل کتاب ہے۔یہ امام ابنِ تیمیہ کی طرف منسوب ہوتی ہے یا اس کے مصنف امام ابنِ تیمیہ قرار دیئے گئے ہیں۔آپ کا زمانہ 661ھ (1260 یا1263ء) سے 728ھ (1327 یا 1328 ء) ہے۔آپ شام کے علاقے حران کے رہنے والے تھے۔نام تقی الدین ابو العباس احمد بن شہاب الدین تھا۔آپ کو اپنی صدی کا مجدد بھی مانا گیا ہے۔اسلامی علوم پر دسترس کے لحاظ سے آپ کی کتب کو خاص مقام دیا جاتا ہے۔آپ کے فلسفے ، تفقہ علم و فضل پر علماء نے اپنی کتب میں سیر حاصل بحثیں کی ہیں۔ان تبصروں کے لحاظ سے آپ ایک نابغہ روز گار عالم دین تھے۔الغرض دنیائے اسلام میں آپ کے علم و فضل کا چرچا ہے۔جہانتک کتاب ” الصارم المسلول۔۔۔۔۔“ کا تعلق ہے، تو یہ امام ابن تیمیہ کی دیگر کتب سے کچھ الگ اسلوب رکھتی ہے۔امام ابن تیمیہ کی اپنی معروف شہرت سے یہ کتاب مطابقت نہیں رکھتی۔اس کتاب میں مذکور واقعات و استدلالات کئی جگہ قرآن کریم، سنت و سیرت رسول صلی للہ کم سے متصادم و مخالف ہیں۔جو ایک محب رسول کسی طور پر قبول نہیں کر سکتا۔اس لئے درج ذیل دو باتوں میں سے ایک کو تسلیم کرنا پڑتا ہے کہ