تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 854 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 854

خطبہ جمعہ فرمودہ 20 نومبر 1987ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ہفتم معاشرے کی بدیوں کا احساس بھی ان کے دل میں پیدا ہو چکا ہے۔اس لئے خدا کے فضل سے بے حد مواقع موجود ہیں۔ان واقعات کا جو تذکرہ ہے، وہ تو بہت ہی لمبا ہو جائے گا۔میں نے نمونہ ایک دو باتیں آپ کے سامنے اس لئے رکھی ہیں تا کہ دو نتائج کی طرف آپ کو توجہ دلاؤں۔امریکہ کے سفر کے دوران، جہاں میں نے یہ محسوس کیا کہ کثرت سے لوگوں کے دلوں میں اسلام کو قبول کرنے کی صلاحیت ہے، وہاں یہ بھی محسوس کیا ، جماعت کی اکثریت اس صلاحیت سے استفادہ نہیں کر رہی۔اور کم و بیش یہی صورت یورپ کی جماعتوں پر بھی اطلاق پاتی ہے۔انگلستان کی جماعت پر بھی اطلاق پاتی ہے۔گنتی کے چند ایسے احباب ہیں، جو ایک مشن کے طور پر دعوت الی اللہ کو اپناشیوہ اور اپنا وطیرہ بنالیں، اپنی زندگی کا مقصد بنالیں ، عادت میں داخل کر لیں۔اور جہاں جہاں ایسے دوست ہیں، ان کے بہت ہی نیک نتیجے اللہ تعالیٰ ظاہر فرماتا ہے۔چنانچہ جو مجالس اور کثرت کے ساتھ ایسی مجالس تھیں، یعنی ان کا تو شمار اس وقت میں کر ہی نہیں سکتا۔کیونکہ صبح سے لے کر رات تک مختلف پروگرام ہی چل رہے تھے مسلسل ان میں، میں نے یہ اندازہ لگایا کہ صرف چند احمدیوں کی کوششوں کے نتیجے میں اس کثرت سے لوگوں نے دلچسپی لی ہے۔شکاگو میں مثلا کہ جس مجلس میں صرف غیر مسلم مہمانوں کو مدعو کیا گیا تھا، اس میں تقریباً ایک سومرد اور ساٹھ عورتیں تھیں۔اور صرف چند گنتی کے احمدیوں کی کوششوں کے نتیجے میں وہ سب آئے تھے۔چار یا پانچ سے زیادہ وہ لوگ نہیں ہیں، جن کو دعوت الی اللہ کا چسکا ہے۔اور بعض تو ایسے تھے، جن کے متعلق کہا جا سکتا ہے کہ کم سے کم ایک تہائی مدعوئین ان کے ذاتی تعلق کی وجہ سے آئے ہوئے تھے۔اور اسی طرح جیسا کہ میں نے پورٹ لینڈ کا واقعہ بیان کیا ہے، صرف چار خاندان ہیں۔اور اس کثرت کے ساتھ ان کا نیک اثر تھا۔چونکہ اللہ کے فضل سے وہ چاروں خاندان کے سر براہ ہی جماعت سے محبت رکھنے والے اور تعلق رکھنے والے ہیں۔تو پوٹینشل (Potential) یعنی جو امکانات موجود ہیں، جماعت کے اندر طاقت کے، وہ اتنے زیادہ ہیں کہ اگر ان ساروں کو استعمال کیا جائے تو باوجود اس کے کہ امریکہ میں جماعت بہت تھوڑی ہے پوٹینشل کے لحاظ سے بہت عظیم قوت ہے۔اور بہت بڑے بڑے انقلابات پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔اور جولوگ داعی الی اللہ نہیں بنے ، ان کو میں متوجہ کرنا چاہتا ہوں کہ خدا تعالیٰ کی رحمت لوگوں کو اسلام کے قریب لا رہی ہے۔آپ دیکھ رہے ہیں کہ لوگ اسلام سے متنفر ہور ہے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ خدا کی رحمت اسلام کے قریب لا رہی ہے۔کیونکہ جب یہ Parallax پیدا ہو جائے ، ایک فرضی بات میں اور ایک 854