تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 847 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 847

تحریک جدید- ایک الہبی تحریک خطبہ جمعہ فرمودہ 20 نومبر 1987ء معاملے میں بھی ان کے ساتھ کھیلا جارہا ہے۔یہاں تک ظلم ہے کہ اسلام کے نام پر قتل وغارت کی تعلیم دینے والی تنظیموں نے ان میں سے ایک بڑے حصے پر قبضہ کیا ہوا ہے اور مختلف ناموں سے اس وقت اسلامی فرقے وہاں کام کر رہے ہیں اور ان سب کے پیچھے کسی بیرونی طاقت کا ہاتھ ہے۔کسی تیل کی طاقت کا ہاتھ ہے، جسے وہ اپنے طور پر استعمال کر رہی ہے۔جس کو کہتے ہیں ، Petrodollars ، وہ وہاں خرچ کر کے تو ان سب تنظیمات کے اخراجات مہیا کئے جاتے ہیں۔اور ان کو مساجد اور مراکز بنا کے دیئے جاتے ہیں۔اور پھر ان کی پالیسیز (Policies) پہ نہ صرف کنٹرول ہوتا ہے بلکہ عملاً ان کو لیڈرشپ بھی باہر سے مہیا کی جاتی ہے۔اور اس کے نتیجے میں بعض بڑے بڑے خطرناک رجحانات ان لوگوں میں اسلام کے نام پر داخل کئے جارہے ہیں۔ایک یہ بھی وجہ ہے ، جس کی وجہ سے اسلام مزید بد نام ہو رہا ہے۔تو یہ مسائل اور اس کے علاوہ اور بھی بہت سے مسائل کو قریب سے دیکھنے اور سمجھنے کی توفیق ملی۔اور میں نے محسوس کیا کہ وہ لوگ صحیح اور نیک مشورے کی قدر کرتے ہیں اور بڑی جلدی اس کی طرف متوجہ ہونے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔اس لئے یہ سارے خوفناک نقشوں کے باوجود جو ہمیں وہاں دکھائی دے رہے ہیں۔امریکہ سے ہمیں ایک امید رکھنی چاہئے اور بھی کئی ایسے پہلو ہیں، جس کے نتیجے میں ہمیں امریکہ کی طرف نسبتا زیادہ توجہ دینی چاہیئے۔اکثران ملاقاتوں کے بعد جو مجالس میں ہوئیں، بہت سے دوستوں کی طرف سے اس خواہش کا اظہار کیا گیا کہ ہمیں علیحدہ ملاقات کے موقعے بھی دیئے جائیں۔اور ان میں بعض Afro-American لیڈرز بھی تھے، اپنے اپنے علاقے کے، جنہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کیونکہ میرے پاس وقت تھوڑا تھا، اس لئے میں خود تو ان سے دوبارہ مل نہیں سکتا تھا، میں نے ان کو اپنے مقامی جماعتوں کے پتے دیئے۔بعض ایسی شخصیتوں کے، جن کے متعلق مجھے امید تھی کہ ان کو مطمئن کر سکیں گے لیکن اس کے باوجود ان کا مطالبہ یہ رہا کہ ہمارے مسائل میں راہنمائی کی خاطر آپ ہمیں خود بھی ضرور وقت دیں۔چنانچہ بعد میں کہا کہ اگر آپ ہمیں لنڈن میں وقت دینا چاہتے ہیں تو ہم وہاں آنے کے لئے تیار ہیں۔چنانچہ بعضوں کو ان میں سے وقت میں نے دیا ہے کہ وہ لنڈن، جب بھی تشریف لائیں یا اسی غرض سے اگر سفر کرنا چاہتے ہیں ، تب بھی وہ تشریف لائیں اور انشاء اللہ جتنا بھی ممکن ہوا، میں ان کو وقت دے سکا تو اتنا وقت دوں گا۔تو کئی پہلوؤں سے اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہ سفر بہت ہی مصروف گزرا۔اور جس حد تک بھی۔انسان اپنے وقت کو بہترین مصرف میں استعمال کر سکتا ہے ، وہاں کی جماعت نے کوشش کی کہ میرے وقت 847