تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 843
تحریک جدید - ایک الہی تحریک خطبہ جمعہ فرمودہ 20 نومبر 1987ء مسلمانوں نے بھی اور پاکستانیوں نے بھی بعض مراکز قائم کئے ہیں، جن میں وہ نمازیں ادا کرتے ہیں، جس طرح جماعت احمدیہ بھی کثرت سے ایسے مراکز قائم کرتی ہے۔لیکن بیان یہ کیا گیا ہے، پہلی خدا کی خاطر یہ بنائی جانے والی عمارت یعنی آغاز سے لے کر آخر تک مسجد کی خاطر جو بنائی گئی تھی ، وہ یہ پہلی مسجد ہے۔جہاں تک جماعتوں کے تعلقات کا معاملہ ہے۔اکثر یہ محسوس کیا گیا ہے کہ احباب جماعت خدا 瞥 کے فضل سے غیروں پر اچھا اثر رکھتے ہیں اور ان کے تعلقات بہت وسیع ہیں۔بعض صورتوں میں تو بہت چھوٹا ہونے کے باوجود تعداد میں ان کا رسوخ اور ان کا نیک اثر بہت ہی وسیع ہے۔چنانچہ Portland ہی میں جو تقریب منعقد کی گئی مسجد کی اور اس کے بعد مجھ سے ملاقات کروانے اور پھر سوال و جواب کی مجلس منعقد کرنے کی ، اس میں Portland کی تقریباً ساری سوسائٹی کی کریم (Cream) آئی ہوئی تھی۔یعنی جوان کی سوسائٹی میں اہم لوگ ہیں، بڑے بڑے دانشور اور سائنسدان اور ڈاکٹر ز اور جراح، ہر قسم کے قابل لوگ وہاں اکٹھے ہوئے تھے۔اور اس علاقے کے سینیٹر، جہاں مسجد بنی ہے، وہ بھی اور ان کی بیگم بھی، جو اس شہر کی میئر ہیں ، وہ بھی تشریف لائے ہوئے تھے، تقریب میں۔اور ان کے رد عمل سے جو باتوں کے دوران ظاہر ہوا، یہ معلوم ہوتا ہے کہ جماعت نے وہاں بہت ہی نیک اثر ان لوگوں پر چھوڑا ہوا ہے۔چنانچہ بعض لوگوں نے بتایا کہ اپنی دلچسپی کی تقریبات اور کلبوں کی شمولیت کو محض اس لئے وہ قربان کر کے آئے کہ جن دوستوں نے ان کو دعوت دی تھی، ان کا انکار نہیں کر سکتے تھے۔تو اس پہلو سے معلوم یہ ہوتا ہے کہ جماعت امریکہ میں بالعموم بہت ہی زیادہ کام کرنے کی گنجائش پیدا ہو چکی ہے اور بہت ہی نیک اثر احمد یوں کا اپنے اپنے علاقوں میں ہے۔تقریبات میں شمولیت کے بعد وہاں کی جماعت نے جو تاثرات بھجوائے یا اس وقت بھی بعد میں بیان کئے ، ان سے معلوم ہوتا ہے کہ وہاں اسلام کے لئے یعنی بچے اسلام کے لئے ، اس اسلام کے لئے ، جسے جماعت احمد یہ دیکھتی ہے اور جس پر جماعت احمد یہ عاشق ہے، بہت ہی عظیم الشان گنجائش موجود ہے۔اکثر امریکہ کے متعلق جو یہ تاثر ہے کہ لوگ اسلام سے نفرت کرتے ہیں، یہ درست ہے کہ لوگ اسلام سے نفرت کرتے ہیں۔لیکن اس اسلام سے نفرت نہیں کرتے ، جو حضرت اقدس محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کا اسلام تھا۔اس اسلام سے نفرت نہیں کرتے ، جسے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی آنکھوں نے دیکھا اور جس سے ہم پیار کرتے ہیں۔بلکہ ایک ایسے فرضی اسلام سے نفرت کرتے ہیں، جس کا دو طرح سے انہوں نے مشاہدہ کیا ہے۔843