تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 840
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 13 نومبر 1987ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد هفتم لنفیوشس ازم کو بھی Japanised کنفیوشس ازم کے طور پر اپنایا اور تاؤ ازم کو بھی Japanised تا ؤازم کے طور پر اپنایا اور آج اسلام کو بھی Japanised اسلام کے طور پر اپنا ر ہے ہیں۔چنانچہ ایک جاپان کا مسلمان لیڈر مجھے ملا اور اس سے میں نے پوچھا کہ آپ بتائیں کہ اسلام کو آپ جس طرح Japanised کر رہے ہیں، اس کی مثال دیں؟ کہتا: مثلاً ہم نے وہاں شراب حلال کر دی ، سؤ رحلال کر دیا۔سب جاپانی مسلمانوں کو ہم کہتے ہیں کہ یہ پرانے زمانے کی باتیں تھیں۔جاپانی مزاج کے مطابق ہم سؤر اور شراب کے بغیر رہ ہی نہیں سکتے ، اس لئے اسلام کو بدلنا ہوگا۔اس طرح تو اسلام دوبارہ ہزار ہا ملکوں اور قوموں میں تبدیل ہو جائے گا۔وہ وحدت ملی کہاں رہی، جس کی طرف دنیا کو بلایا جارہا تھا ؟ وہ ایک پیغام کہاں چلا گیا، جس کی طرف سارے انسانوں کو دعوت دی جارہی تھی ؟ دنیا واپس لوٹ جائے گی ، ان قدیم زمانوں کی طرف جب ملکی نبی ملکی پیغام لے کر آیا کرتے تھے ہلکی مزاج کو لوظ رکھا کرتے تھے۔اس لئے ان باتوں کو خوب سمجھیں اور اپنے پلے باندھ لیں۔یہ مضمون بہت وسیع اور بہت لمبا ہے۔میں اب اس بات کو مختصر کرتا ہوں کیونکہ آج اس کے بعد شوری کی کاروائی بھی ہوتی ہے۔اللہ آپ کو اپنی حفاظت میں رکھے، خدا آپ کو اپنی خالص محبت عطا کرے۔کیونکہ سب ضمانتوں سے بڑھ کر ، سب ضمانتوں کی جان خدا کی محبت ہے۔یہ محبت آپ کے دل میں پیدا ہوگئی تو مجھے آپ کے بارے میں کوئی خطرہ نہیں رہے گا۔میری ساری فکریں دور ہو جائیں گی۔میں کامل اطمینان رکھوں گا کہ میں آپ کو خدا کی حفاظت میں چھوڑ کر جارہا ہوں۔لیکن اگر آپ نے اس محبت کو خطرہ پیدا ہونے دیا، اس محبت پر آنچ آنے دی تو میری ساری نصیحتیں ہوا میں بکھر جائیں گی، میرے سارے غم قائم رہیں گے، میں ہمیشہ آپ کے بارے میں فکروں میں مبتلا رہوں گا۔خدا کی خاطر ایک ہو جائیں، خدا سے اپنا پیار بڑھا ئیں، مجھ سے اگر پیار کرتے ہیں تو محض خدا کی خاطر کریں۔پھر آپ کو کوئی دنیا کی طاقت نقصان نہیں پہنچا سکتی۔پھر آپ کی جمعیت ہمیشہ قائم رہے گی ، پھر آپ پھولیں گے اور پھلیں گے اور بڑھیں گے اور کوئی دنیا کی طاقت آپ کو سمیٹ نہیں سکے گی۔آپ کے پیغام میں وہ عظمت پیدا ہو جائے گی، جس میں خدا کی محبت غیر معمولی کشش پیدا کرتی ہے۔آپ وہ آسمانی آواز ہو جائیں گے، جوز مینی طاقتوں کے مقابل پر غالب آئے گی۔اور زمین پر جھکنے والوں کو آپ اٹھا ئیں گے اور آسمان کی بلندیوں پر لے جائیں گے۔خدا کرے کہ ایسا ہی ہو۔(مطبوعہ خطبات طاہر جلد 106 صفحہ 766747) 840