تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 811
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد من خطبہ جمعہ فرمودہ 30 اکتوبر 1987ء تو میں جماعتوں سے یہ بھی توقع رکھتا ہوں کہ جو تحریک جدید کے ٹارگٹ مقرر کئے جاتے ہیں، ان میں اگر وہ بد قسمتی سے کسی پہلو سے پیچھے بھی رہ جائیں تو خواہ مخواہ اس کو چھپانے کی کوشش نہ کیا کریں۔جرات کے ساتھ صاف لکھا کریں۔اس کے نتیجے میں بھی تو دعا پیدا ہوتی ہے، یہ بات بھول جاتے ہیں۔وہ سمجھتے ہیں کہ صرف اچھے کاموں کے نتیجے میں دعا نکلتی ہے۔اور پڑھتا ہوں اور دل خوش ہو جاتا ہے۔حالانکہ جو کمزور کام ہیں، ان پر بعض دفعہ زیادہ دردناک دعا نکلتی ہے۔اس بارے میں بھی خدا ان کو توفیق عطا کر دے، اس بارے میں بھی اللہ تعالیٰ ان کی ہمتیں بڑھائے ، ان کو توفیق اور نصرت عطا فرمائے اور بعض دفعہ کمزوری دیکھ کر زیادہ دردمند دعا اٹھتی ہے۔اس لئے دعا تو دونوں صورتوں میں ملنی ہے۔جب آپ خلاء پیدا کریں گے تو ایک پہلو سے دعا میں بھی خلاء پیدا ہو جائے گا۔امید رکھتا ہوں کہ انشاء اللہ تعالیٰ آئندہ سال اس بات پر غیر معمولی زور دیا جائے گا۔ہراحمدی مرد، عورت اور بچہ جہاں تک ممکن ہے، تحریک جدید کی قربانیوں میں شامل ہو۔خواہ بہت تھوڑا دے کر ، کیونکہ اس کے نتیجے میں اس کا مستقبل بنے گا، اس کے اندر قربانی کا جذبہ پیدا ہو گا، ایک احساس ذمہ داری پیدا ہوگا اور جماعت کو پہلے سے بہت زیادہ تعداد متقی لوگوں کی نصیب ہو جائے گی۔اور کو اللہ کرے کہ ایسا ہی ہو۔اور یہ جماعت ہر پہلو سے خدا کی نظر میں ترقی کرے۔ہماری رپورٹوں کی نظر سے نہیں بلکہ خدا کی نظر ہمارے ہر شعبے پر محبت اور پیار سے پڑ رہی ہو کہ یہ بندے میری خاطر کام کرتے ہوئے ہر شعبے میں میرے قریب تر ہوتے چلے جارہے ہیں۔(مطبوعہ خطبات ظاہر جلد 16 صفحہ 705 تا 719) 811