تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 791 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 791

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد هفتم اقتباس از خطبه جمعه فرموده 23 اکتوبر 1987ء بھی کافی نہیں۔تمہیں باخبر رہنا پڑے گا، ہوش مند رہنا پڑے گا کہ دیکھو کہ تمہاری اولاد کدھر جارہی ہے؟ اگر سچی نیکیاں ہوں اور ہوش مندی ساتھ شامل ہو جائے ، اگر اولاد کی طرف گہری فکر والی توجہ بھی پیدا ہو جائے تو پھر خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ وہ اولادیں ضائع نہیں ہوا کرتیں۔جو کمزوریاں ان معاشروں میں ہیں، وہ کمزوریاں میری نظر کے سامنے ہیں۔میں ان سے خوب واقف ہوں۔لیکن میں یہ بھی جانتا ہوں کہ ایسے سینکڑوں احمدی خاندان ہیں، جو انہی کمزور ماحولوں میں پل رہے ہیں اور ان کو کوئی خطرہ نہیں۔ان کے بچے بھی خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ صحیح خطوط پر جوان ہور ہے ہیں، وہ خود بھی اپنے آپ کو نہ صرف محفوظ سمجھتے ہیں بلکہ ارد گرد اپنے ماحول پر نیک اثرات مرتب کرتے چلے جارہے ہیں۔پس وہ قرآن کریم کی اس آیت کی سچائی کا زندہ ثبوت ہیں اور باقیوں کے لئے وہ روشنی کا مینار ہیں۔امیدیں ان سے وابستہ ہیں۔کیونکہ اگر ایسا بعض خاندانوں میں ممکن ہے تو باقی خاندانوں میں کیوں ممکن نہیں۔اس لئے سب سے پہلے تو اس احساس کمتری کو دور کریں کہ آپ گو یا بدیوں سے خوف کھا سکتے ہیں یا بدیاں آپ پر غالب آسکتی ہیں۔قرآن کریم خبر دیتا ہے کہ ہرگز ایسا نہیں ہوگا۔تم نیکیوں پر قائم رہو تو بدیاں تم سے بھاگیں گی تمہیں بدیوں سے بھاگنے کی ضرورت نہیں۔پس وہ لوگ، جو مجھ سے پوچھتے ہیں کہ ہم اولاد کی خاطر ملک کو چھوڑ جائیں؟ ان کو میں یہی جواب دیتا ہوں کہ اگر آپ اتنے کمزور ہیں کہ آپ بچ نہیں سکتے تو پھر بہتر یہی ہے کہ دنیا چھوڑیں اور دین کو فضیلت دیں، بھاگ جائیں یہاں سے۔لیکن محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بھا گنا ویسے زیب دیتا نہیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے تو ساری دنیا کی تقدیر بدلنی ہے اور اپنے غلاموں کے ذریعے بدلنی ہے۔ان کے ذریعے بدلنی ہے، جو آپ کے پیچھے چلنے والے، آپ سے محبت کرنے والے، آپ کی سنت کو زندہ کرنے والے ہیں۔اگر وہی میدان چھوڑ کے بھاگنے لگیں تو پھر دنیا کی تقدیر کون بدلے گا ؟ کہاں سے وہ لوگ آئیں گے؟ آسمان سے ایسی باتوں کے لئے فرشتے تو نازل نہیں ہوا کرتے۔زمین فرشتے اگا یا کرتی ہے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت سے آج بھی ایسے فرشتے دنیا میں پیدا ہو سکتے ہیں، ہورہے ہیں اور یقین ہے کہ آئندہ بھی انشاء اللہ ہوتے رہیں گے۔تو اپنے اندر پہلے احساس پیدا کریں مضبوطی کا، قوت کا۔واضح طور پر یہ بات سمجھ لیں کہ آپ مغلوب ہونے کے لئے پیدا نہیں کئے گئے، غالب آنے کے لئے پیدا کئے گئے ہیں۔شرط یہ ہے کہ قرآن کریم سے غالب آنے کے راز سیکھ لیں۔شرط یہ ہے کہ اس فلسفے کو خوب اچھی طرح جان جائیں کہ خلا سے 791