تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 757
تحریک جدید -- ایک الہبی تحریک خطبہ جمعہ فرمودہ 109اکتوبر 1987ء دنیا کے سیاسی نقشے پر آپ نگاہ ڈال کر دیکھیں ، خواہ عیسائی دنیا کا سیاسی نقشہ ہو یا اسلامی دنیا کا سیاسی نقشہ ہو یا د ہر یہ دنیا کا یا اور مذاہب کے نام پر منسوب ہونے والے سیاسی نقشے ہوں، کہیں آپ کو کوئی بھی نجات کا دروازہ دکھائی نہیں دے گا۔بلکہ ان بڑے تضادات کا جن کا میں نے ذکر کیا ہے، ہر چھوٹی قوم مزید شکار ہو چکی ہے۔اور وہ نہیں جانتے کہ ہمیں کیا رخ اختیا کرنا ہے۔چنانچہ بسا اوقات آپ کو یہ دکھائی دے گا کہ بعض لوگ امریکہ جس کو آزاد دنیا کہا جاتا ہے، ان کے حالات سے غیر مطمئن ہو کر مشرق میں پناہ ڈھونڈنے کی کوشش کرتے ہیں اور بعض جو مشرق کو قریب سے دیکھتے ہیں اور اس کے مشرقی طاقتوں کے متعلق ان کے تصورات میں تبدیلی پیدا ہو چکی ہوتی ہے، تجربہ ان کو بتا تا ہے کہ یہ بھی نہایت ہی خطرناک اور مہلک تعلق ہے، جو کوئی بھی فائدہ عطا نہیں کریں گے۔تو پھر وہاں سے وہ بھاگنے کی کوشش کرتے ہیں اور مغرب کا رخ اختیار کرتے ہیں۔کچھ ایسے ممالک ہیں، جو مستقل یا ایک کا حصہ بن گئے یا دوسرے کا حصہ بن گئے۔اور جو ملک جس نظام کا حصہ بنا، اس نے اپنے مذہب کو بھی وہی رنگ عطا کر دیا۔چنانچہ ایک ہی مذہب مختلف رنگوں میں دکھائی دینے لگا۔اسلامی دنیا کا حال آپ دیکھ لیجئے ، آپ کو اسلام لیبیا میں اور سیر یا یعنی شام میں نہایت ست دکھائی دے گا۔اور یہی اسلام سعودی عریبیہ میں اور ایران میں مختلف رنگوں کا سبز دکھائی دے گا۔کچھ ممالک ایسے ہیں، جنہوں نے بغیر مذہب کے یک طرفہ تعلق کو قبول کر لیا اور ایک طاقت کے اوپر گویا لٹک گئے۔کچھ ایسے ہیں، جنہیں آج تک اپنی بنیادی تشخیص کی ہی توفیق نہیں ملی۔جہاں تک ایران کا تعلق ہے، ایران نے یہ حل نکالنے کی کوشش کی ، نہ ہم مشرق سے تعلق رکھیں، نہ مغرب سے تعلق رکھیں۔اور جس چیز کو ہم اسلام سمجھتے ہیں، اسے دنیا کے سامنے آزادانہ پیش کریں تا کہ اس کے اوپر کسی بڑے بلاک کا اثر دکھائی نہ دے۔لیکن بدنصیبی سے جس کو انہوں نے اسلام سمجھا اور اسلام دیکھا اور اسلام کے طور پر پیش کیا، وہ خود اپنی ذات میں ایک بھیانک تصور ہے، جو ہر گز دنیا کو مطمئن نہیں کر سکتا۔تو اب بڑی دیانتداری سے اور بیرونی نظر سے اگر آپ دیکھیں، آفاقی نظر سے دیکھیں تو دنیا کے کسی خطے میں مستقبل کے امن کی کوئی ضمانت دکھائی نہیں دے گی۔اور کوئی ایسے آثار دکھائی نہیں دیں گے، جن پر بناء کرتے ہوئے ہم ہوش مندانہ طور پر امید رکھ سکیں کہ ہاں آئندہ کسی وقت یہ حالات تبدیل ہو جائیں گے۔آپ ہیں صرف یعنی جماعت احمدیہ اور اس کے سوا اور کوئی نہیں ہے، جس سے دنیا کے مستقبل کا امن وابستہ ہے۔عقلی طور پر وابستہ ہو سکتا ہے، عقلی طور پر یہ امکان موجود ہے کہ اگر جماعت احمد یہ دنیا میں پر کہ یہ 757