تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 750 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 750

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 102اکتوبر 1987ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک ہوئے ہو۔ان کے آگے بھی چلے اور ان کے پیچھے بھی۔اس حفاظت کے ساتھ الہی جماعتیں آگے بڑھتی ہیں اور یہ عمومی حفاظت جماعت کے نکتہ نگاہ سے بھی نازل ہوتی ہے اور انفرادی طور پر بھی فردا فردا ہر شخص ، جو کامل اخلاص کے ساتھ خدا کو پکارتا ہے، اس پر بھی نازل ہوتی ہے۔ان پر بھی نازل ہوتی ہے، جو نہیں پکار رہے ہوتے۔خالص طور پر اور وہ نہیں پہچانتے۔اس لئے نہیں کہ ان کی ذات خدا کو غیر معمولی طور پر اچھی لگ رہی ہے۔اس لئے کہ وہ ایسے نظام کا حصہ بن چکے ہیں، جو نظام خدا کو پیارا ہے۔جو رحمتیں اس نظام پر نازل ہونی ہیں ، وہ ضرور اس میں سے حصہ پاتے ہیں۔لیکن یہ ایک پہلی منزل ہے۔۔میں جس منزل کی طرف آپ کو بلانا چاہتا ہوں، آپ کو توجہ دلانا چاہتا ہوں ، وہ یہ ہے کہ اس گردو پیش کا معائنہ کر کے اپنے دل میں شعور بیدار کریں کہ خدا آپ سے پیار کرنا چاہتا ہے اور اس کے دروازے آپ پر کھول دیئے گئے ہیں۔آپ کی آواز کا منتظر ہے ، آپ کا خدا۔فلیستجیبوالی کی آواز کا آپ جواب دیں۔آپ تیار کریں اپنے نفسوں کو کہ خدا جن راہوں کی طرف آپ کو بلاتا ہے، آپ لبیک کہیں گے، جانے کی کوشش کریں گے۔پھر خامیاں رہ جائیں گی، پھر ٹھوکریں کھائیں گے تو پھر اس خدا ہی کا ہاتھ ہے، جو آپ کو سنبھالے گا۔خدا ہی کے فرشتے ہیں، جو آپ کی حفاظت فرمائیں گے۔لیکن اپنی کمزوریوں کو دیکھ کر جو لوگ آگے بڑھنے سے ڈر جاتے ہیں، پھر وہ کبھی بھی کوئی سفر طے نہیں کیا کرتے۔بہت سے لوگ ہیں، جنہوں نے اپنی عمریں ضائع کر دیں اور بہت سے قیمتی لمحات کھو دیے۔صرف اس انکساری کے خیال سے کہ ہم اس قابل کہاں ہیں؟ بہت سے دوست ہیں، جو کہتے ہیں، ہم احمدی ہونا تو چاہتے ہیں لیکن جی ہم اس لائق نہیں ہیں، اس لئے ہم فیصلہ نہیں کر سکتے“۔وو کون ہے، جو کمزوریوں کے بغیر ہے؟ نیکیوں کی انتظار میں یہ شرط لگا دینا کہ پہلے کمزوریاں دور ہو جا ئیں۔یہ تو ہوہی نہیں سکتا۔کچھ بھی انسان کی استطاعت میں نہیں۔خدا تعالی یہ نہیں شرط لگا تا کہ پہلے نیک وو ہو، پھر میرے پاس آؤ۔خدا تعالیٰ تو یہ چاہتا ہے کہ اپنا سب کچھ پیش کر دو اور یہی اسلام کی روح ہے۔۔۔۔اسلمت کا تو مطلب ہے کہ جو کچھ میرا ہے، میں تجھے دے رہا ہوں۔اس میں اچھا بھی ہے، برا بھی ہے۔برازیادہ ہوگا۔میں بہت ناقص اور کمزور ہوں، بہت گندہ بھی ہوں لیکن میں چاہتا ہوں کہ تیرے سپر داپنے آپ کو کر دوں کہ تجھ سے جیسا محفوظ اور کوئی مقام میں نہیں دیکھتا۔تیرے سپرد کر دوں گا تو ، تو میری حفاظت فرمائے گا، میرے گند دور کرے گا، مجھے اچھائیوں کی طرف لے کے آگے بڑھتا چلا جائے گا۔یہ ہے اسلام کی روح۔اس روح کے ساتھ اپنے آپ کو خدا کے سپر د کرنے کا فیصلہ کریں اور پھر 750