تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 749
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 02اکتوبر 1987ء تحریک جدید- ایک الہی تحریک فرمائی کہ اس کا وہم و گمان بھی خود میرے ذہن میں نہیں تھا کہ اس حد تک اللہ تعالیٰ محبت اور پیار کا سلوک فرمائے گا۔آپ میں سے ہر ایک خدا کو اسی طرح پیارا ہے۔کیونکہ خدا اپنے بندوں کے درمیان تفریق نہیں کرتا۔آپ میں سے ہر ایک خدا کو اسی طرح عزیز ہے کیونکہ جو خدا کو عزیز رکھتے ہیں، اللہ تعالیٰ ضرور انہیں عزیز رکھتا ہے۔اس کی نظر میں نہ کوئی کالا ہے، نہ کوئی گورا ہے۔نہ کوئی شمالی ہے، نہ کوئی جنوبی۔وو پس میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ اس ملک میں رہتے ہوئے اگر آپ خدا کی خاطر اپنے دلوں میں کچھ نیک پاک ارادے قائم کریں گے تو اللہ تعالیٰ ضرور آپ کی نصرت فرمائے گا اور غیر معمولی طور پر آپ سے پیار اور محبت کا سلوک فرمائے گا۔وو اگر خدا کو پکاریں گے ، اخلاص کے ساتھ اور اس کی خاطر ایک فیصلہ اخلاص کے ساتھ کریں گے تو پھر آپ کا اور خدا کا تعلق، ایک ایسا تعلق ہوگا، جس کے متعلق کسی دوسرے بندے کو فکر کی ضرورت نہیں رہتی۔پھر نظام جماعت کی آنکھ آپ پر ہو یا نہ ہو، خواہ کوئی خدام الاحمدیہ کا یا انصار اللہ کا عہد یدار آپ کی فکر کرے یا نہ کرے، آپ کے اندر سے وہ ضمیر بیدار ہو چکا ہو گا، جو ہر آن خدا کی راہنمائی میں آپ کی فکر کر رہا ہو گا۔جس حال میں ہوں، تاریکی میں ہوں یا روشنی میں ہوں، دن کا وقت ہو یا رات کا وقت ہو، خدا تعالیٰ کی طرف سے حفاظت کرنے والے آپ پر مقرر ہو جائیں گے۔وو ایسے نظارے میں نے بھی بارہا دیکھے اور آپ میں سے بھی بہت سے ہوں گے، جنہوں نے بارہا دیکھے ہوں گے۔جب جماعتی طور پر یہ ابتلا بڑھتے ہیں تو اسی قدر کثرت سے خدا تعالیٰ کے فرشتے نازل ہوتے ہیں اور اس رنگ میں حفاظت فرمارہے ہوتے ہیں کہ ہماری نظر ان کی پہنائیوں تک ان کی گہرائیوں تک پہنچ ہی نہیں سکتی۔لیکن یہ قطعی نظام ہے، کوئی شک کی بات نہیں۔کوئی کہانی نہیں، کوئی افسانہ نہیں۔ایک ایسا واقعہ ہے، جو ہر روز گزررہا ہے اور کثرت کے ساتھ گزرتا چلا جارہا ہے۔لیکن بدقسمتی سے ہم میں سے بہت سے ہیں، جو غفلت کی حالت میں وقت گزار رہے ہیں۔خدا کے پیار کو جوان پر نازل ہو رہا ہے، وہ بھی نہیں دیکھ سکتے۔جانتے ہی نہیں کہ ان کا مقام کیا ہے؟ پہنچانتے ہی نہیں کہ ان کا مرتبہ کیا ہے؟ خدا کی نظر میں وہ چنیں گئے ہیں آج اور ایک خاص مقام پر فائز کئے گئے ہیں۔دنیا کی زندگی ان کے ساتھ وابستہ کر دی گئی ہے۔اس لئے اس کو ان نکتہ نگاہ سے اپنے حالات کا جائزہ لے کر اپنی زندگی کی حفاظت کرنی چاہئے۔یعنی اپنی روحانی زندگی کی۔اور خوب جان لینا چاہئے کہ ان کے اوپر بھی ہر طرف سے حملے ہوں گے اور خدا کی خاص حفاظت کے بغیر وہ بچ نہیں سکتے۔خاص حفاظت، ایسی جو ہر لمحہ ان پر نازل ہو رہی ہو، ہر لحہ ان کو گھیرے 749