تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 722
خطبه جمعه فرموده 21 اگست 1987ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ہفتم اس کے برعکس یہ سوچیں کہ اس کے نتیجے میں اللہ تعالیٰ کے کیا کیا فضل آپ پر مزید نازل ہوں گے؟ جیسے ہمیشہ ہوتے رہے ہیں۔اس کے جو نقصانات ہیں، ان کا ازالہ کیسے ہوگا؟ وہ تو معمولی بات ہے ، وہ میں آپ سے ابھی بعد میں ذکر کروں گا۔سب سے بڑا نقصان، جس کا مجھے خطرہ تھا، وہ آپ کی طبیعتوں کی پر مردگی ہے۔اگر ایسے واقعات پر طبیعتیں پڑ مردہ ہو جائیں تو ہمارا تو سب سے بڑا وہ نقصان ہے۔آپ کے عزم پر کوئی آنچ نہیں آنی چاہئے ، آپ کے ارادوں کے سر بلند رہنے چاہئیں۔ایک ادنی ساخم بھی آپ کی پیٹھ پر ظاہر نہیں ہونا چاہئے ، ان بوجھوں کے نتیجے میں۔یہ ہے مردانگی کی علامتیں، جن کی خدا مومن سے توقع رکھتا ہے۔پس آپ اپنا کام کریں، اللہ تعالیٰ کی تقدیر اپنا کام کرے گی۔بھلا ان جیسی ذلیل حرکتوں سے کبھی قو میں دنیا میں تباہ ہوا کرتی ہیں یا رستوں سے ہٹا کرتی ہیں یا ان کے عزم پر آنچ آیا کرتی ہے۔چھوٹی معمولی سی کمپنی سی حرکت ہے، ایک چھوٹے سے دل کی پیداوار ہے، چھوٹے کو تاہ ذہن کی پہنچ بس یہیں تک ہی ہو سکتی ہے کہ مسجد کو جلا دیا جائے، کسی کو دکھ دیا جائے کسی کو نقصان پہنچایا جائے۔ہر لحاظ سے ایک بہت ہی کمینی اور چھوٹی سفلہ حرکت ہے۔اور اس کے برعکس آپ کو یہ ایک بڑا غیر معمولی تاریخی اعزاز حاصل ہو گیا کہ آپ ان لوگوں میں ، ان قوموں میں داخل ہوئے، جن کو خدا کے نام پر تکلیف دی جاتی ہے، جن کی عبادت گاہوں کو خدا کی دشمنی میں جلایا جاتا ہے۔بہت بڑا ایک تاریخی سنگ میل ہے۔آپ کو اپنا یہ امتیاز پیش نظر رکھنا چاہئے کہ آپ وہ ہیں، جن کی مسجد جلائی گئی ہے۔آپ وہ بد بخت نہیں ہیں، جو مسجدمیں جلانے والے ہیں۔کتنا زمین آسمان کا فرق ہے۔جب سے خدا تعالیٰ نے آدم کے ذریعے نبوت کا آغاز فرمایا، یہ ایک دوہری تاریخ انسانیت کی چل رہی ہے۔کچھ وہ لوگ ہیں، بدنصیب، جو خدا کے گھروں کو جلانے والے ہیں۔کچھ وہ لوگ ہیں، جن کو دکھ دیا جاتا ہے، خدا کے نام پر اور جن کی عبادت گاہوں کو جلایا جاتا ہے۔اور یہ تفریق مسلسل بڑی نمایاں چلی آرہی ہے۔آپ اس گروہ میں داخل ہوئے ہیں، جن کو خدا کے نام پر تکلیف دی جاتی ہے اور جن کی عبادت گاہوں کو جلایا جاتا ہے۔تو یہ سودا تو ایسا سودا نہیں ہے، جس پر آپ دکھ محسوس کریں یا پژمردہ ہوں۔دکھ اس بات کا ہے کہ خدا کی عبادت کی جگہ کو خدا کے نام پر جلایا گیا ہے۔ایک جذباتی تکلیف ہے۔لیکن جہاں تک سود و زیاں کا تعلق ہے، جہاں تک اس بات کے تولنے کا تعلق ہے کہ آپ کا حاصل کیا ہے؟ آپ کا نقصان کیا ہوا ہے؟ آپ فائدے ہی فائدے میں ہیں۔قطعاً آپ کا کوئی نقصان نہیں۔722