تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 721 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 721

تحریک جدید - ایک الہی تحریک خطبہ جمعہ فرموده 21 اگست 1987ء ہماری سب سے زیادہ قیمتی چیز ہمارا ایمان، اصول اور اعلیٰ اخلاقی قدریں ہیں خطبہ جمعہ فرمودہ 21 اگست 1987ء تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:۔بھی چند روز پہلے ہالینڈ میں ایک ایسا واقعہ ہوا، جس کے نتیجے میں ہالینڈ کے احمدیوں میں سے بعض نے مجھے ایسے خط لکھے، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کے دل پر اس کا بہت ہی گہرا اثر پڑا ہے۔اور غیر معمولی طور پر اس سے وہ متاثر معلوم ہوتے تھے۔واقعہ یہ ہے کہ جب ہمارا جلسہ انگلستان میں ہو رہا تھا، اس وقت اس خیال سے کہ اکثر احمدی جلسے پر گئے ہوں گے، فائدہ اٹھاتے ہوئے بعض شریروں کے گروہ نے موقع پا کر جبکہ ہمارا پہرہ موجود نہیں تھا، مسجد کو آگ لگانے کی کوشش کی۔مسجد کا نچلا حصہ آگ سے بہت بری طرح متاثر ہوا، بہت سی قیمتی دستاویز اور کاغذات ضائع ہو گئے۔اور ابتداء میں جو ڈچ احمدی تھے ، انہوں نے بڑے اخلاص سے جو اپنے ہاتھ سے بعض خصوصی چیزیں مسجد کے لئے بنائی ہوئیں تھیں، وہ بھی ایک قیمتی اور تاریخی سرمایہ تھا، وہ بھی اکثر حصہ ضائع ہو گیا۔تو مسجد کو جو ظاہری نقصان ہے، اس کو بھی ملحوظ رکھا جائے تو دستاویز کا نقصان اور ظاہری نقصان ملا کر یقیناً اس جماعت کے لئے ایک بڑے صدمے کی بات ہے۔اس پہلو سے لوگوں کے پریشانی اور گھبرانے کے خط موصول ہوتے رہے۔میرا ان سب کو جواب یہ ہے کہ یہ واقعات زندہ قوموں کے ساتھ چلتے ہیں اور ان سے دکھ تو ضرور پہنچتا ہے لیکن ان واقعات کے نتیجے میں طبیعتوں پر گہرے اثر نہیں قائم رہنے چاہئیں۔کیونکہ ہمارے تو بہت بڑے سفر ہیں، ہمارے ارادے بہت بلند ہیں، یہ معمولی چھوٹی چھوٹی چیزیں تو Pinpricks کی طرح ہیں۔جیسے لمبے سفر کرنے والے قافلوں میں سے بعض کو رستے میں ایک کانٹا چبھ جاتا ہے۔ساری دنیا کی ایک سو چودہ ( ممالک کی ) جماعتیں اللہ تعالیٰ کے فضل سے ترقی اسلام کی شاہراہ پر دن بدن آگے بڑھ رہی ہیں، آپ بھی ان میں سے ایک ہیں۔آپ میں سے، ہالینڈ کی جماعتوں میں سے ایک کو یا ایک کے پاؤں کو جو کا نشا چھا ہے، اس کی تکلیف میں بھی ساری دنیا کی جماعتیں حصہ دار ہیں۔تو اس کانٹے کو اتنازیادہ نہ منائیں کہ گویا قیامت آپ پر ٹوٹ پڑی ہے۔721