تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 719
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد هفتم اقتباس از خطبه جمعه فرموده 14 اگست 1987ء ہیں، ان سب میں برکت پڑ جائے گی۔منصوبے اچھے جتنے چاہے ہوں، اگر اچھے کارکن میسر نہ ہوں تو منصوبے بے معنی ہو جایا کرتے ہیں۔اچھے کارکن میسر ہوں مگر تعداد کافی نہ ہو اور منصوبہ زیادہ بوجھ اٹھانے والا ہو تو پھر بھی انسان بہت سی برکتوں سے محروم رہ جایا کرتا ہے۔تو جماعت میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے نہایت اعلیٰ منصوبوں کی کوئی کمی نہیں ہے، جماعت خود ایک نہایت اعلیٰ منصوبہ ہے۔لیکن کام کرنے والوں کی کمی ہے۔اور جتنا آپ نے ترقی کی ہے، اتنا اس کمی کا احساس زیادہ پیدا ہوا ہے۔گزشتہ چند سال میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس ابتلاء کے نیک پھل کے طور پر خدا نے جماعت کو بہت ہی ترقی عطا فرمائی ہے۔اور اس ترقی نے میری توجہ اس بات کی طرف مبذول کی ہے کہ اگر سارے ہم شامل ہو جا ئیں اور اپنا سب کچھ اس راہ میں ڈال دیں تو سینکڑوں گنا زیادہ ترقیاور ممکن ہے۔بہت سے درجات ہیں، جنہیں ہم نے ابھی طے کرتا ہے اور جو ہمارے منتظر ہیں۔تو اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق عطا فرمائے۔یہ کام ایک دو سال میں تو مکمل نہیں ہوا کرتا۔کسی خوش فہمی کا شکار نہیں ہونا چاہئے۔لمبی محنت ہے، جو چاہئے۔جس طرح زمینیں بحال نہیں ہوا کرتیں ، اسی طرح انسان بھی اتنی جلدی بحال نہیں ہوا کرتے۔وقت لگتا ہے، بہت محنت چاہئے ، نئی نئی ترکیبیں پھر آپ کو سو جھیں گی۔اور چار، پانچ ، دس سال کے اندر مسلسل جماعت کی حالت بدلتی رہے گی۔بہت ضروری ایک اور نقطہ نگاہ سے بھی ہے۔اگر آپ کے پاس اچھے مربی اور نہ آئے تو نئے آنے والوں کی تربیت سے ہم محروم رہ جائیں گے۔اور اس کے نتیجے میں پھر بہت سے خطرات ہیں، جو در پیش ہوں گے۔ہمارا کردار بدل جائے گا۔بجائے اس کے کہ ہم موثر ہوں لوگوں پر، ہم متاثر ہو جائیں گے۔تو جتنی نئی قو میں کثرت کے ساتھ آنے والی ہیں، جن کے آثار ظاہر ہو گئے ہیں، جن کے ہر اول دستے داخل ہونا شروع ہو گئے ہیں، جماعت میں، ان قوموں کی تربیت کا تقاضا ہے کہ ہم جلد سے جلد اپنے مربیوں کی تعداد بڑھائیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے ، آمین۔(مطبوعہ خطبات طاہر جلد 16 صفحہ 535 550) 719