تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 718 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 718

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 14 اگست 1987ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد هفتم ہے، جس کو بھلا دینے کے نتیجے میں ہم بہت سے ایسے آدمیوں کو ضائع کر دیتے ہیں۔کسی آدمی کو پکڑیں ، اس کو سے کوئی اچھا سا کام لے لیں اور پھر دیکھیں کہ اس کے اندر کیسی بشاشت پیدا ہوتی ہے۔اور آئندہ اتنا کام نہیں بلکہ اس سے زیادہ کام کرنے کی صلاحیت اس میں پیدا ہو جاتی ہے۔اسی طرح رفتہ رفتہ ترقی ہوتی ہے اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ اور یہ کام ایسا نہیں ہے کہ ایک دو دن میں ہو۔بعض دفعہ مہینوں ، بعض دفعہ کئی سال چاہئیں۔لیکن ایسی جماعتیں، جو اس طرح اپنے کمزوروں کو طاقتوروں میں تبدیل کرنے کا عزم رکھتی ہیں اور حکمت کے ساتھ منصوبہ بنا کر ان پر کام کرتی ہیں، ان کی حالت دن بدن بدلتی چلی جاتی ہے۔اللہ کے فضل سے دنیا میں کئی ایسی بڑی بڑی جماعتیں ہیں، جو بڑے بڑے صوبوں کا بوجھ اٹھانے کے قابل ہوگئی ہیں، بڑے بڑے ملکوں کا بوجھ اٹھانے کے قابل ہو گئی ہیں۔اور ایسی کثرت سے جماعتیں ہیں، جو ابھی بیدار نہیں ہوئیں، پوری طرح۔پس اللہ تعالیٰ نے جو یہ فرمایا کہ مومنوں میں سے جو القعدین ہیں ، بیٹھ رہنے والے، ان میں اور آگے بڑھنے والوں میں بہت فرق ہے، غیر معمولی فرق ہے۔تو اس میں ایک خاص نقطہ ہے، جو ہمیں بیان فرمایا گیا ہے۔جو ہمیں نظر انداز نہیں کرنا چاہئے۔جتنا ان میں فرق ہے، اتنا ہی ہم ان کے درجات سے محروم ہور ہے ہیں۔معلوم یہ ہو رہا ہے کہ ہم میں سے جو بہترین کام کرنے والے ہیں، وہ نہ کام کرنے والوں سے اتنا آگے نکل چکے ہیں کہ اگر نہ کام کرنے والوں کے قدم ہم بڑھانے شروع کریں ، ان کو ساتھ ملانے کی کوشش کریں تو بہت سے درجات سے گزر کر ان کو وہاں تک پہنچنا ہوگا۔اور جتنے درجات سے وہ گزریں گے، اتنا ہی جماعت کو فائدہ ہے۔ہر درجے پر وہ جماعت کے لئے کچھ حاصل کرنے والے ہوں گے، ان کی کوششیں ہر مقام پر جماعت کے لئے کوئی پھل پیدا کریں گی۔ترقی کی لامتناہی گنجائش موجود ہے، یہ بتارہی ہے، یہ آیت۔اپنے اولین کو دیکھو اور اپنے آخرین کو دیکھو، تمہارے اندر پوشیدہ صلاحیتیں موجود ہیں۔پس اس نقطۂ نگاہ سے دنیا کی ہر جماعت میں با قاعدہ منصوبہ بنا چاہئے، ہلکی سطح پر بھی ، صوبائی سطح پر بھی اور جماعتی سطح پر بھی۔اور ایسے لوگ جن کی بہت سی صلاحیتیں ابھی Harness نہیں ہوئیں، ان کے اوپر ذمہ داریوں کے بوجھ نہیں ڈالے گئے ، ان کے متعلق منصوبے بنائے جائیں کہ کس طرح ان کو آہستہ آہستہ جماعت کے غیر معمولی فعال اور خدا کی رضا حاصل کرنے والے وجودوں میں تبدیل کرنا ہے۔میں امید رکھتا ہوں کہ اگر ہم ساری دنیا میں اس منصوبے پر عمل شروع کر دیں تو اس کے غیر معمولی فوائد فوری اگر نظر نہ بھی آئیں تو آئندہ چند سال میں ظاہر ہوں گے۔اور ہمارے جتنے بھی نیک منصوبے 718