تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 672
خلاصہ خطاب فرمودہ یکم اگست 1987ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ہفتم گہری دلچسپی لی گئی اور ٹیلی ویژن اور ریڈیو وغیرہ کے ذریعے خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ بڑے وسیع پیمانے پراحمدیت کا پیغام پہنچانے کی توفیق ملی۔جیسا کہ پہلے بھی میں اپنے خطبے میں ایک دفعہ ذکر چکا ہوں کہ وہاں ایک ٹیلی ویژن سٹیشن ایسا ہے، جولائیو LIVE پروگرام دکھاتا ہے۔یعنی ایک سوال کرنے والا ایک ماہر ایڈیٹر ہوتا ہے، جو کسی مہمان سے سوال کرتا ہے اور اس کے دوران جن کے دل میں بھی سوال پیدا ہوتا ہے اور وہ ٹیلی ویژن کے ذریعے رابطہ کرتے ہیں اور اس دوران ہی وہ سوال، جواب دینے والے کو پہنچا دیا جاتا ہے کہ اس سلسلے میں فلاں فلاں سوال پیدا ہوا ہے۔خدا تعالیٰ کے فضل سے تقریبا پچاس منٹ تک یہ پروگرام بڑی دلچسپی سے سنا گیا اور اس ٹیلی ویژن اسٹیشن کے جو انٹرویو کرنے والے ہیں، ان کا ایک طریقہ ہے، اپنے پروگراموں کا جائزہ لینے کا۔انہوں نے بعد میں مجھے مبارک باد دی کہ گزشتہ ہفتے ہمارے وزیر اعظم کا بھی ایسا ہی پروگرام تھا لیکن ہمارے جائزے کے مطابق وزیر اعظم کے پروگرام کو کم لوگوں نے دیکھا ہے۔آپ کے پروگرام کو بہت زیادہ لوگوں نے دیکھا ہے اور یہ بہت ہی مقبول ثابت ہوا ہے۔چنانچہ انہوں نے مجھ سے کہا کہ آئندہ جب بھی آپ آئیں، ہمیں موقع دیں اور ہمیں جب بھی موقع ملے گا، ہم آپ کا انٹرویو نشر کیا کریں گے۔تو اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ اس دورے میں کثرت سے دعوت الی اللہ کا موقع ملا، احمدیت کا پیغام پہنچانے کا موقع ملا۔اور جو سوالات وہ لوگ کرتے تھے، اس سے پتہ چلتا تھا کہ یہ لوگ اس سے پہلے اسلام سے شدید متنفر تھے۔عجیب و غریب سوال کرتے تھے۔کچھ ٹمینی کے متعلق ، کچھ لیبیا کے متعلق کچھ دین حق کے جابرانہ رویے کے علاوہ بیاہ شادیاں اور کئی قسم کے مضامین کے متعلق، جو آج ہم نے چھیڑے تھے اور ان سب سوالوں کے ذریعے دین حق پر جو اعتراض پیدا ہوتے رہے، اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے ان کا مؤثر جواب دینے کی توفیق عطا فرمائی۔اس دورے کے دوران، جو اٹھارہ دن کا تھا، اللہ تعالیٰ کا فضل سے دس بیعتیں ہوئیں۔حالانکہ اس سے پہلے کینیڈا میں کچھ جمود سا پیدا ہو چلا تھا، اب خدا کے فضل سے وہ ٹوٹ رہا ہے۔احمدیت کے اندر بھی بہت سی زمین ایسی ہے، جو ہماری ہوتے ہوئے بھی ابھی پوری طرح ہماری نہیں۔اور وہ جوفوائد ہیں یعنی اس زمین کو دوبارہ حاصل کر لینا، یہ بہت عظیم الشان فوائد ہیں، چنانچہ جہاں جہاں بھی خدا تعالیٰ کے فضل سے دورے کی توفیق ملی ہے، وہاں میں نے خود بھی محسوس کیا کہ وہ چہرے جو پہلے اجنبی سے لگ رہے تھے، وہ آنکھیں، جن میں پوری اپنائیت نہیں تھی ، دورہ ختم ہونے سے پہلے پہلے ہی ان کے اندر عظیم الشان تبدیلی پیدا ہوئی۔اور بعد میں بھی جو اطلا میں موصول ہوئیں، ان سے یہی پتہ چلا کہ 672