تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 671
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد هفتم خلاصه خطاب فرموده یکم اگست 1987ء یہ تاریخ ہے۔اب گاؤں کے بچوں کو پتہ چل گیا۔ایک بچے کو شرارت سو جبھی ، اس نے ایک ڈھیری روڑوں کی اکٹھی کر کے اس دیگچی میں ڈال دی۔اس کے بعد ایک بچہ تاریخ پوچھنے آیا۔مولوی صاحب کافی دیر تک اندر غائب رہے۔کئی منٹ کے بعد مولوی صاحب باہر آئے اور کہا: بیٹا! آج چھ سو ستاسی تاریخ ہے۔اس نے کہا: مولوی صاحب خدا کا خوف کریں، چھ سو ستاسی ؟ مولوی صاحب نے کہا کہ خدا کا خوف کر کے ہی بتارہوں ورنہ تو ہزاروں تک بات پہنچی ہوئی تھی۔احباب کرام یہ لطیفہ سن کر کھلکھلا کر ہنس پڑے۔حضور نے لطیفہ بیان کرنے کے بعد فرمایا: ” تو میں اندازے میں مغالطہ کر کے نہیں بتارہا، خوف کر کے بتارہا ہوں“۔حضور نے تقریر کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے فرمایا:۔”ہمارے تنزانیہ کے ایک مربی ایک دلچسپ واقعہ لکھتے ہیں کہ ایک اخبار کو ہم نے حضرت بانی سلسلہ کی تصویر کے ساتھ ایک بہت اچھا مضمون لکھ کر بھجوایا، جو جماعت احمدیہ کے تعارف پر مشتمل تھا۔اس نے صاف انکار کر دیا کہ میرے اخبار میں ایسے فضول مضمونوں کی کوئی جگہ نہیں۔چنانچہ انہوں نے ایک اور اخبار کو، جو اس سے نسبتا کم درجے کا اخبار تھا، وہ مضمون دیا اور انہوں نے شوق سے شائع کر دیا۔اس کے ساتھ چونکہ حضرت بانی سلسلہ کی تصویر بھی تھی ، وہ اخبار اتنا مقبول ہوا کہ ہاتھوں ہاتھ بک گیا۔اور وہ لوگ جو پہلے دوسرا اخبار لیا کرتے تھے، انہوں نے وہ اخبار ہی نہیں لیا ، جس نے انکار کیا تھا۔اور صرف وہی اخبار لیا ، جس میں حضرت بانی سلسلہ کی تصویر اور جماعت احمدیہ کے متعلق مضمون تھا۔چنانچہ چونکہ وہ بڑا اخبار تھا اور ان کا اثر تھا، انہوں نے تیزی سے سٹالوں پر یہ پیغام بھجوایا کہ تم ہر خریدنے والے کو کہو کہ جب تک تم یہ اخبار نہیں خریدو گے، ہم دوسر انہیں بیچیں گے۔اس مضمون کا ایسا شوق پیدا ہوا لوگوں کے دلوں میں کہ انہوں نے دوسرا اخبار ز اند اس وجہ سے خریدا کہ حضرت بانی سلسلہ کی تصویر والا اخبار بھی ساتھ مل جائے۔اور اس طرح وہ کمی پوری ہوئی اور اب اس اخبار کا ایڈیٹر اس بارے میں تو یہ کر چکا ہے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس اشاعت کے نتیجے میں فوری طور پر جماعت کے مشن کو دوسو سے زائد خطوط موصول ہوئے اور ان لوگوں میں سے جنہوں نے اس اخبار کے ذریعے احمدیت سے تعارف حاصل کیا ، سات دوست بیعت کر کے احمدیت میں داخل ہو چکے ہیں۔حضور نے اپنے بیرون ممالک کے دوروں کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا:۔” اس دفعہ میرے دوروں کا جہاں تک تعلق ہے، کینیڈا کا دورہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے کئی پہلوں سے بہت کامیاب رہا ہے۔جہاں جہاں بھی میں گیا، وہاں بڑی دلچسپ مجالس سوال و جواب ہوئیں۔بڑی 671